?️
سچ خبریں: بی بی سی کی پیر کے روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، امریکی میرین فوجیوں نے 19 نومبر 2005 کو ایک عراقی خاندان کے گھر پر حملہ کرکے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں خاندان کی ایک بچی صفا کے علاوہ سب ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق، صفا اپنی پانچ بہن بھائیوں، والدہ اور خالہ کے ساتھ گھر میں چھپی ہوئی تھیں۔ دروازہ کھولتے ہوئے ان کے والد گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگئے۔
اب، بیس سال بعد، بی بی سی آئی کی تحقیقات نے ایسے شواہد دریافت کیے ہیں جن میں ایک فارنزک ماہر دو ایسے میرین فوجیوں کو صفا کے خاندان کے قتل میں ملوث قرار دیتا ہے جن پر کبھی مقدمہ نہیں چلایا گیا۔
یہ شواہد، جن میں زیادہ تر اس واقعے کے بعد دیے گئے بیانات اور گواہیاں شامل ہیں، اس دن پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے امریکی تحقیقات پر سوالیہ نشان کھڑے کرتے ہیں اور امریکی مسلح افواج کی جوابدہی کے طریقہ کار کے بارے میں اہم سوالات اٹھاتے ہیں۔
صفا کے خاندان کا قتل ‘حدیثہ قتل عام’ کا حصہ تھا، جس میں امریکی میرینز نے 24 عراقی شہریوں کو ہلاک کیا تھا، جن میں چار خواتین اور چھ بچے شامل تھے۔ فوجیوں نے تین گھروں میں گھس کر اندر موجود تقریباً تمام افراد کے علاوہ ایک ڈرائیور اور یونیورسٹی جاتی گاڑی میں سوار چار طلبہ کو بھی قتل کردیا تھا۔
اس واقعے نے عراق جنگ میں امریکہ کے زیرِتحت جنگی جرائم کی طویل ترین تحقیقات کا آغاز کیا، لیکن ان قتل کے الزامات میں سے کسی کو بھی سزا نہیں ہوئی۔
میرینز کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک روڈ سائیڈ بم کے دھماکے کے جواب میں فائرنگ کی تھی، جس میں ان کے ایک ساتھی کی ہلاکت اور دو دیگر کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
لیکن صفا، جو اس وقت 13 سال کی تھیں، نے بی بی سی ورلڈ سروس کو بتایا کہ ہم پر کوئی الزام نہیں تھا۔ ہمارے پاس گھر میں ہتھیار تک نہیں تھے۔
انہوں نے مرنے کا ڈرامہ کرتے ہوئے، اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کی لاشوں کے درمیان خود کو بچایا، جن میں سب سے چھوٹا تین سال کا تھا۔ وہ کہتی ہیں میں اپنے پورے خاندان میں سے واحد زندہ بچنے والی تھی۔
ابتدائی طور پر چار میرینز پر قتل کے الزامات عائد کیے گئے تھے، لیکن انہوں نے واقعات کے متضاد بیان دیے۔ وقت گزرنے کے ساتھ، امریکی فوجی پراسیکیوٹرز کہ ے تین میں سے الزامات ختم کرکے انہیں استثنیٰ دے دیا۔ پلاٹون کمانڈر سارجنٹ فرینک ووٹرچ واحد شخص تھے جن کے خلاف 2012 میں مقدمہ چلایا گیا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
7 اکتوبر عالمی کیلنڈر میں تاریکی کے خلاف مزاحمت کی کامیابی کا دن
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے
اکتوبر
صیہونی غزہ میں انسانی امداد کیوں نہیں آنے دے رہے ہیں؟
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: ایک انتہا پسند صہیونی جماعت کے سربراہ نے غزہ کے
جنوری
امریکہ کی جانب سے یوکرین کو فوجی امداد کی مکمل معطلی کا امکان
?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج قومی سلامتی مشیروں سے
مارچ
سربراہ پاک بحریہ کا امریکی دورہ، سربراہان سے اہم ملاقاتیں
?️ 19 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی
ستمبر
ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورۂ اور 2017 کے دورے کے درمیان فرق
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: خلیج فارس اور سعودی عرب اپنے جغرافیائی و استراتژک اہمیت، توانائی
مئی
صیہونی شہری ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار
?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق قدس میں ایک 21 سالہ نوجوان
جولائی
فیک نیوز کے سلسلے کو روکنے کے لیے قانون سازی ضروری ہے:فواد چوہدری
?️ 6 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جاری آرڈننس
جون
70 فیصد اسرائیلی فوجیں شمالی غزہ سے باہر
?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:القسام بٹالین کے ایک کمانڈر نے اطلاع دی ہے کہ مزاحمتی
دسمبر