?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سامنے نہیں آئی مگر چھپ کر مقابلہ کیا، میرے خلاف شکایت کنندہ پی ٹی آئی والے نکلیں گے۔
انھوں نے کہا کہ الیکشن کے دن کوئی بدمزگی نہیں ہوئی، کوئی ایک پولنگ اسٹیشن بتائیں جہاں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی ہو۔ طلال چوہدری نے کہا انتخابات میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی، پی ٹی آئی کہتی ہے کہ پورا لاہور ان کا ہے تو پھر لوگ ان کیلئے ووٹ دینے نکلے کیوں نہیں؟ انھوں نے کہا پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا میں حکومت ہے، اپنی حکومت ہوتے ہوئے دھاندلی کیسے ہوسکتی ہے؟ لوگوں نے کام اور کارکردگی کو ووٹ دیا ہے۔ جو لوگ ہری پور میں نہیں جیت سکے وہ لاہورمیں جیتیں گے؟ چیزیں ریورس ہو رہی ہیں، لوگ پی ٹی آئی سے مایوس ہوئے ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 13 سال میں خیبر پختونخوا کے لوگوں کو کیا دیا ہے؟ پی ٹی آئی نے ہزارہ اور ہری پور کے لوگوں کو کیا دیا ہے؟ خیبر پختونخوا میں الیکشن لڑنا اور پنجاب میں نہ لڑنا، یہ دہرا اصول کیوں ہے؟ طلال چوہدری نے کہا کہ جو ہری پور میں نہیں جیت سکے وہ پنجاب میں الیکشن لڑتے تو بری طرح ہار جاتے، پیپلز پارٹی کو پنجاب میں انتظامی اور ترقیاتی کاموں میں حصہ ملتا ہے، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹوں کو کوئی روکے؟
انھوں نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کو کیوں مائنس کریں گے، ہمیں مستحکم حکومت چاہیے، مستحکم حکومت ہی بہتر فیصلے کرسکتی ہے، پیپلز پارٹی کو مائنس کرنے کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
انسانیت کو جوہری تصادم کا خطرہ: اقوام متحدہ
?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل جو جاپان پر امریکی جوہری حملے
اگست
2022 میں جاپانی طالب علموں کی خودکشی کا ریکارڈ قائم
?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:جاپانی حکومت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ
مارچ
حماس کی طاقت کے بارے میں صیہونی کیا کہتے ہیں؟
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: صہیونی فوج کے تازہ ترین اندازوں کے مطابق حماس کے
جنوری
جنرل سلیمانی کا قتل امریکی غلطی:کوئنسی تھنک ٹینک
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکہ کے ہاتھوں جنرل سلیمانی اور المہندس کی شہادت صرف عراق
ستمبر
معذرت خواہی یا دھوکہ دھڑی ؟
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بوآحبیب نے بتایا کہ سویڈن کی
جولائی
روس افریقہ کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا خواہاں
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ
اگست
سعوی عرب اور ترکی میں بڑھتی کشیدگی
?️ 15 مارچ 2021سچ خبریں:ترک حکام نے سیاسی وجوہات کی بنا پر سعودی عرب میں
مارچ
شادی سے قبل ایک رات بیٹی کو لڑکے سے فون پر بات کرتے پکڑ لیا تھا، صبا فیصل
?️ 7 جون 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے
جون