میرے خلاف شکایت کنندہ پی ٹی آئی والے نکلیں گے۔ طلال چوہدری

طلال چوہدری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سامنے نہیں آئی مگر چھپ کر مقابلہ کیا، میرے خلاف شکایت کنندہ پی ٹی آئی والے نکلیں گے۔

انھوں نے کہا کہ الیکشن کے دن کوئی بدمزگی نہیں ہوئی، کوئی ایک پولنگ اسٹیشن بتائیں جہاں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی ہو۔ طلال چوہدری نے کہا انتخابات میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی، پی ٹی آئی کہتی ہے کہ پورا لاہور ان کا ہے تو پھر لوگ ان کیلئے ووٹ دینے نکلے کیوں نہیں؟ انھوں نے کہا پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا میں حکومت ہے، اپنی حکومت ہوتے ہوئے دھاندلی کیسے ہوسکتی ہے؟ لوگوں نے کام اور کارکردگی کو ووٹ دیا ہے۔ جو لوگ ہری پور میں نہیں جیت سکے وہ لاہورمیں جیتیں گے؟ چیزیں ریورس ہو رہی ہیں، لوگ پی ٹی آئی سے مایوس ہوئے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 13 سال میں خیبر پختونخوا کے لوگوں کو کیا دیا ہے؟ پی ٹی آئی نے ہزارہ اور ہری پور کے لوگوں کو کیا دیا ہے؟ خیبر پختونخوا میں الیکشن لڑنا اور پنجاب میں نہ لڑنا، یہ دہرا اصول کیوں ہے؟ طلال چوہدری نے کہا کہ جو ہری پور میں نہیں جیت سکے وہ پنجاب میں الیکشن لڑتے تو بری طرح ہار جاتے، پیپلز پارٹی کو پنجاب میں انتظامی اور ترقیاتی کاموں میں حصہ ملتا ہے، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹوں کو کوئی روکے؟

انھوں نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کو کیوں مائنس کریں گے، ہمیں مستحکم حکومت چاہیے، مستحکم حکومت ہی بہتر فیصلے کرسکتی ہے، پیپلز پارٹی کو مائنس کرنے کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

صہیونی وزیر کا اسرئیلی قیدیوں کے متعلق اشتعال انگیز بیان

?️ 22 جولائی 2025صہیونی وزیر کا اشتعال انگیز بیان,جنگ جاری رہنی چاہیے، چاہے اسرائیلی قیدی

کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

?️ 26 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ

خبردار جو گھر سے باہر نکلے !

?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ کتائب عزالدین

مغربی کنارے میں صہیونی آبادکاروں کا مسجد نبی صالح پر حملہ

?️ 9 اگست 2026سچ خبریں:مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی آبادکاروں نے مسجد نبی صالح پر

اگر میں نہ ہوتا تو اسرائیل موجود نہ ہوتا؛ٹرمپ کا دعویٰ

?️ 5 جون 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ نہ

یمنی دارالحکومت کو ایک بار پھر سعودیوں نے نشانہ بنایا

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:  یمن میں عام شہریوں کے خلاف سعودی جارح اتحاد کے

اسلام آباد کے لئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ تیار کر لیا گیا

?️ 3 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے

نہ قیدی رہا ہوں گے نہ ہم جیتیں گے: واللا نیوز کا تجزیہ

?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ والہ نیوز نے کہا کہ یہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے