میرا استعفیٰ دباؤ نہیں نظام کے خلاف بغاوت ہے، جسٹس (ر) شاہد جمیل

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ سے استعفیٰ دینے والے جسٹس ریٹائرڈ شاہد جمیل نے کہا ہے کہ ان کا استعفیٰ دباؤ نہیں نظام کے خلاف بغاوت ہے جبکہ فیصلے کرتے وقت ججز کو خوف ختم کرنا پڑے گا۔

لاہور میں وکلا کی تقریب سے خطاب میں جسٹس ریٹائرڈ شاہد جمیل نے کہا کہ کوئی غلط کام کرنے سے بہتر ہے آپ عہدہ چھوڑ دیں، چھوٹی سی تعداد نے بار، سیاسی جماعتوں، اداروں اور نظام کو یرغمال بنا رکھا ہے اور وہی سسٹم کو اپنی مرضی سے چلا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ ججز بےیقینی کی صورتحال کا شکار ہیں۔

جسٹس ریٹائرڈ شاہد جمیل نے منصفی کے دوران کبھی دباؤ نہ لینےکا دعویٰ کیا اور واضح کیاکہ انہوں نے دباؤ میں آکر استعفیٰ نہیں دیا بلکہ ان کا استعفیٰ نظام کے خلاف بغاوت ہے۔

یاد رہے کہ 2 فروری کو جسٹس شاہد جمیل خان نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کردیا تھا۔

انہیں 2029 میں ریٹائر ہونا تھا اور وہ سنیارٹی لسٹ میں گیارہویں نمبر پر تھے۔

جسٹس شاہد جمال کی جانب سے ارسال کردہ استعفے میں کہا گیا تھا کہ میں نے 10 سال تک لاہور ہائی کورٹ کے جج کے طور پر فرائض انجام دیے۔

انہوں نے کہا کہ اب میں نے 1973 کے آئین پاکستان کے آرٹیکل 206 (1) کے تحت فوری طور پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

جسٹس شاہد جمال نے اپنے استعفے میں لکھا کہ لاہور ہائی کورٹ کا جج ہونا بہت اعزازکی بات تھی لیکن ذاتی وجوہات کے باعث نئے باب کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے اپنے استعفے میں 4 اشعار بھی لکھے تھے۔

آزاد کی اک آن ہے محکوم کا اک سال
کس درجہ گراں سیر ہیں محکوم کے اوقات
آزاد کا اندیشہ حقیقت سے منور
محکوم کا اندیشہ گرفتار خرافات
محکوم کو پیروں کی کرامات کا سود
ہے بندہ آزاد خود اک زندہ کرامات
اقبال ! یہاں نام نہ لے علم خودی کا
موزوں نہیں مکتب کیلئے ایسے مقالات

مشہور خبریں۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ”ہتک عزت“بل کی مذمت‘لاہور کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

?️ 15 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم

امریکہ اور سعودی عرب انتخابات میں اندرونی فتنہ انگیزی کے خواہاں

?️ 17 اپریل 2022سچ خبریں:  حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن نبیل ذوق نے

موجودہ حکومت نے چین کو حددرجہ ناراض اور بدگمان کردیا ہے

?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینئیر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے

موبائل فون کی درآمدات میں مسلسل اضافہ:رپورٹ

?️ 17 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں)دنیا بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین  کی تعداد

ونزوئلا نے آٹھ ملین نیم فوجی رضاکار امریکہ کے مقابلے کے لیے تیار کر لیے

?️ 6 ستمبر 2025ونزوئلا نے آٹھ ملین نیم فوجی رضاکار امریکہ کے مقابلے کے لیے

لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی توشہ خانہ میں نااہلی کے خلاف درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

?️ 14 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل، قانون بن گیا

?️ 21 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عدالتی اصلاحات سے متعلق سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر)

وزیراعظم کی پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بلارکاوٹ جاری رکھنے کی ہدایت

?️ 7 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بلارکاوٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے