میانوالی: پی ٹی اے کا غیرقانونی سمز کے اجرا کیخلاف کریک ڈاؤن، فرنچائز مالک گرفتار

?️

میانوالی: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب کے ضلع میانوالی میں غیر قانونی سمز جاری کرنے کے الزام میں ٹیلی کام فرنچائز مالک کو گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق گزشتہ ماہ ایف آئی اے اور پی ٹی اے نے ملک بھر سے کم از کم 54 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا اور جاری کریک ڈاؤن کے دوران مختلف کارروائیوں میں 15 ہزار سے زائد غیر قانونی سمیں ضبط کی گئی تھیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اتھارٹی نے ایف آئی اے لاہور سائبر کرائم سرکل کے ساتھ ملکر میانوالی میں یوفون فرنچائز پر چھاپہ مارا، فرنچائز غیر قانونی طور پر سمز کے اجرا میں ملوث پائی گئی۔

بیان کے مطابق مشترکہ کارروائی کے دوران 496 ڈیجیٹل فنگر پرنٹ امپریشن، بائیومیٹرک ویریفیکیشن سسٹم (بی وی ایس) ڈیوائسز، 2 اسکینرز اور ایک لیپ ٹاپ قبضے میں لیا گیا۔

مزید کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے ثبوت کے طور پر ان اشیا کو ضبط کر لیا اور ’فرنچائز مالک‘ کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ مزید قانونی کارروائی کے لیے فرنچائز مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے مزید مجرموں کی نشاندہی کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جب کہ پی ٹی اے غیر قانونی سموں کے اجرا کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

گزشتہ ماہ ایف آئی اے کے راولپنڈی سائبر کرائم سرکل نے لاہور کے علاقے گلشن علی کالونی سے بین الاقوامی سموں کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا تھا۔

فروری میں ایف آئی اے (سائبر کرائم ونگ) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وقار الدین سید نے کہا تھا کہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، پشاور، سکھر اور ایبٹ آباد سے 44 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 8 ہزار 363 بین الاقوامی سمز برآمد کی گئی ہیں جن میں سے 21 کیسز ملک بھر میں درج کیے گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

بشام میں چینی انجینئرز پر حملے کا واقعہ، خیبرپختونخوا پولیس کی دوسری رپورٹ وفاق کو ارسال

?️ 7 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بشام میں چینی انجینئرز پر حملے سے متعلق

ڈیڑھ برس کے دوران ہمیں تاریخ کے مشکل ترین چیلنجز ملے، وزیراعظم

?️ 25 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ 15،

ترکی 6 ماہ قبل بشار اسد کے اقتدار کا خاتمہ کرنے کے منصوبے سے آگاہ تھا:روئٹرز

?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:ترک ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ دہشت گرد گروپوں نے

تل ابیب کی یو اے ای سے حالات کو پرسکون کرنے کی درخواست

?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:   صیہونی حکومت کے وزیر اٹمار بن گوئر کے مسجد الاقصی

رپبلکن کی شکست کے بعد حامیوں کی ٹرمپ پر شدید تنقید

?️ 6 نومبر 2025رپبلکن کی شکست کے بعد حامہوں کی ٹرمپ پر شدید تنقید امریکی

خام مال کی درآمد پر پابندی سے صنعتی بےروزگاری ہوگی، صدر اوورسیز چیمبر

?️ 12 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اوورسیز انوسٹرز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی

پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا، وزیر دفاع کی تصدیق

?️ 19 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور افغانستان

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 جوان شہید

?️ 14 مئی 2021جنوبی وزیرستان(سچ خبریں) دہشت گردوں کی جنوبی وزیرستان مکین میں فورسزکی چیک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے