مہنگائی سے متعلق وزیر خزانہ شوکت ترین کا اہم بیان

شوکت ترین کا ترمیمی فنانس بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا اعلان

🗓️

واشنگٹن(سچ خبریں) واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین  نے مہنگائی میں کمی نہ ہونے سے خبر دار کردیا اور کہا ہے  کہ تیل سمیت دیگر اشیا دنیا بھر میں مہنگی ہو رہی ہیں اور کیوں ہورہی ہیں اس کی  وجہ معلو م نہیں۔ کورونا وبا کے اثرات کم ہوں گے تو مہنگائی نیچے آئے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے اثرات کم ہوں گے تو مہنگائی نیچے آئےگی ، ملک کی 40 فیصد آبادی کو ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے۔ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ڈیٹا بیس آگیا ہے جس سے پتا لگایا جاسکتا ہے کہ ہرگھرمیں آمدن کتنی ہے، اگلے 4 سے 5 سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 20 فیصد تک لے کر جائیں گئے، توانائی سیکٹر  کے لیے معاہدے ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی  ادارے (آئی ایم ایف) سے ایک ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے،آئی ایم ایف کو اعدادو شمار دے دیے ہیں وہ آئندہ دو چار روز میں توثیق کریں گے۔ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ امریکی نائب معاون وزیرخارجہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ غلطیاں دونوں اطراف سے ہوئیں، اب آگے بڑھنا چاہیے خیال رہے کہ وزیر خزانہ ان دنوں امریکا میں ہیں۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کی اہم تنصیبات بڑے پیمانے پر حملے کی زد میں

🗓️ 17 ستمبر 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی سرزمین پر یمنی فوج

صیہونی حکومت بڑے پیمانے پر سائبر حملوں کا شکار

🗓️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اس حکومت کی فوج پر

حماس کے ایک ممتاز لیڈر کا انتقال

🗓️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک ممتاز رہنما کا آج

پاکستان میں گاڑیاں اور ٹریکٹر بنانے کی فیکٹری لگانے پر غور کر رہے ہیں، وزیر خارجہ بیلاروس

🗓️ 31 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) بیلاروس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان

ایرانی قدس فورس کے کمانڈر کیوں غائب رہے؟ عراقی تجزیہ کار کی زبانی

🗓️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: عراق کے ایک تجزیہ کار عصام شاکر نے قدس فورس

نئے برطانوی وزیر خارجہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا

🗓️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ کے عہدے پر تعینات ہونے کے بعد ڈیوڈ

جنگ سے متعلقہ اخراجات کی وجہ سے اسرائیل کا بجٹ خسارہ میں

🗓️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کی جنگ بندی کو

ایران عرب اور اسلامی امت کا اصل حصہ ہے: اسماعیل رضوان

🗓️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:  اسماعیل رضوان نے ایک انٹرویو میں امریکہ اور صیہونی حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے