اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی عرب،خلیج، یورپ،امریکامیں منظورشدہ امریکی ساختہ کورونا ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز آج پاکستان پہنچیں گی، پاکستان کوموڈرناکوروناویکسین کوویکس پلیٹ فارم سےمل رہی ہے۔ پاکستان میں موڈرناویکسین اوورسیزپاکستانیوں کو ترجیحاً اور دائمی امراض کے شکار افراد کو لگائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ساختہ کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز اسلام آباد پہنچیں گی، پاکستان کوموڈرناکوروناویکسین کوویکس پلیٹ فارم سےمل رہی ہے۔وزارت قومی صحت موڈرنا ویکسین کےاستعمال کی گائیڈلائنزجاری کر چکی ہے، پاکستان میں موڈرناویکسین اوورسیزپاکستانیوں کو ترجیحاً اور دائمی امراض کے شکار افراد کو لگائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق موڈرنا ویکسین سعودی عرب،خلیج، یورپ،امریکامیں منظورشدہ ہے، کوویکس پاکستان کوکورونا ویکسین کی2کھیپ فراہم کرچکاہے، 2کھیپوں میں فائزراور آسٹرازنیکا ویکسین فراہم کی گئی ہے۔کوویکس پاکستان کوفائزرکی1لاکھ 6سوڈوز اور آسٹرازنیکاکی12لاکھ38ہزارڈوزفراہم کرچکا ہے جبکہ پاکستان کی خریدی کورونا ویکسین کی18ملین ڈوزپہنچی ہیں۔
یاد رہے دو روز قبل پی آئی اے کا طیارہ چین سے سائینو ویک ویکسین کی 30 لاکھ ڈوز لے کر اسلام آباد پہنچا تھا، ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ چین سےکین سائینو اور سائینوفارم ویکسین لائی جائےگی، پاکستان نےچین سےسائینوفارم ویکسین کی 2 کروڑ 30 لاکھ ڈوز خریدی ہیں جبکہ پاکستان کو آئندہ ماہ کوویکس سے کورونا ویکسین کی کھیپ ملیں گی۔
مشہور خبریں۔
امریکی کارروائی میں کسی ایرانی کے مارے جانے کی کوئی خبر نہیں
فروری
اردگان خلیج فارس کے ایک اور دورے کنے کے خواہاں
اگست
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش دھماکا، 2 شہری شہید،3 اہلکاروں سمیت 10 زخمی
نومبر
شامی فوج کا امریکی فوجی قافلے کا مقابلہ
جون
عالمی بینک کا افغانستان کی رکی ہوئی ۵۰۰ ملین ڈالر رقم جاری کر نے کا ارادہ
دسمبر
ایرانی فوج مذاق کے موڈ میں نہیں ہے :عراقی سیاستداں
مارچ
شام کی یونین میں واپسی سے ہی عرب لیگ کا داغ مٹ سکتا ہے: عالمی امور کے ماہر
اپریل
قومی اسمبلی کا بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے
نومبر