?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے الزام لگانا صحیح نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو صحیح سیاست کرنا سیکھیائیں۔
انہوں نے آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کو پیغام پہنچایا ہے کہ بچوں کو سمجھائیں وہ بچگانہ سیاست نہ کریں۔آج پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کا اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں میں ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی جب کہ مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری نے تمام معاملات مل جل کر حل کرنے پر اتفاق کیا۔ پی ڈی ایم قیادت کی مداخلت کے بعد کارکنوں اور ترجمانوں کو مخالف بیان بازی سے بھی روک دیا گیا۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی ایم کی تمام جماعتوں کو مشترکہ فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے۔
فیصلے کے مطابق قائد حزب اختلاف کی نشست ن لیگ کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ امید ہے پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے مشترکہ فیصلوں کا احترام کرے گی۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ طے ہوا تھا 14 اپریل سے قبل کوئی کسی کے خلاف متنازعہ بیان نہیں دے گا ۔بلاول بھٹو اور مریم نواز سمیت دیگر رہنماؤں کے حالیہ بیانات پر مایوسی ہوئی ہے جو فیصلے پی ڈی ایم اجلاس میں ہوئے تھے ان پر عمل ہونا چاہیے۔
۔ یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے مسلم لیگ ن کو ووٹ دینا ہمارے چارٹر کا حصہ نہیں ہے ، پی پی رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد میں یہ طے کیا گیا تھا کہ پاکستان ڈیموریٹک موومنٹ میں فیصلے اکثریت رائے سے نہیں بلکہ اتفاق رائے سے لیے جائیں گے ، یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ پیپلز پارٹی کسی اصول سے انحراف کررہی ہے۔
مشہور خبریں۔
ایران کے سوال کا جواب دو؛روس کا یوکرین سے خطاب
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے کہا کہ یوکرین نے
جون
جولانی حکومت کے وفد کا پہلا غیر ملکی دورہ
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:جولانی حکومت کا ایک سرکاری وفد سعودی عرب کے دورے پر
جنوری
یوکرین جنگ جلد ختم ہو جائے گی:ایلان مسک
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک اور امریکہ کے منتخب
نومبر
ترکی میں دہشت گرد گروہوں سے تعلق کے الزام میں 27 افراد گرفتار
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: ترک میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ترکی
دسمبر
فلسطین میں ظلم اور نسل کشی ہورہی ہے: کبریٰ خان
?️ 19 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت
مئی
پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن پر دستخط ہو گئے
?️ 16 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان اورروس کے درمیان کراچی
جولائی
مشرق وسطیٰ میں سب سے زیادہ دہشت گردی پھیلانے والے امریکا کی ذلت بھری شکست
?️ 10 جولائی 2021(سچ خبریں) دنیا کے نظام، بقا اور استحکام کے اصولوں کی تاریخ
جولائی
وزیر اعظم نے ایک بار پھر افغانستان میں انسانی بحران سے خبردار کردیا
?️ 9 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے افغان عوام سے اظہار
نومبر