?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اصرار کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اسی نفرت کی آگ کا سامنا ہے جو انہوں نے خود لگائی جب کہ سیاست میں ’مذہبی جنونیت‘ کے استعمال سے سب سے زیادہ خود سابق وزیر اعظم کو ہی نقصان پہنچے گا۔.
وزیر آباد واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر پنجاب میں حملہ ہوا جہاں پی ٹی آئی کی اپنی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور کو موقع پر پکڑ کر پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور ان کی پارٹی کے دیگر رہنما وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور ریاستی اداروں کے افسران پر معاملے کی تحقیقات کے بغیر حملے کے پیچھے ہونے کا الزام لگا رہے ہیں جو کہ بہت خطرناک مہم اور چال ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مبینہ حملہ آور کی گرفتاری کے فوری بعد سامنے آنے اعترافی بیان میں جسے پنجاب پولیس نے جاری کیا اس نے تفتیش کاروں کو بتایا تھا کہ اس نے عمران خان کو توہین رسالت کرنے پر نشانہ بنایا۔ پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ اس معاملے پر لوگوں کے ذہنوں میں کئی سوالات اٹھ رہے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کرائی جائیں۔
پی ڈی ایم سربراہ نے سوال اٹھایا کہ عمران خان کو کسی قریبی سرکاری یسپتال میں کیوں نہیں منتقل کیا گیا جہاں میڈیکل بورڈ معاملے کے مختلف زاویوں کا پتا لگا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آئی چیئرمین نے لاہور میں اپنے ہی ہسپتال جانے کو ترجیح دی تاکہ ایسی ایسی رپورٹ بنائی جائے جو ان کے دعووں سے متصادم نہ ہو۔


مشہور خبریں۔
سائفر کیس میں فرد جرم کیخلاف کیس پی ٹی آئی وکلا کی درخواست پر ملتوی
?️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق
دسمبر
میں نے اگلے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے: بائیڈن
?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے امریکی صدر جو بائیڈن کے حوالے
اپریل
صیہونی حکومت کے ساتھ چین کے تعاون میں کمی
?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس کے رہنما چک شومر نے صیہونی حکومت
اکتوبر
بائیڈن کے خلاف ریاست مشی گن میں عرب امریکیوں کا غصہ
?️ 2 فروری 2024سچ خبریں:جو بائیڈن پر غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کی حمایت
فروری
اسرائیل کو بلوچستان میں علیحدگی پسند گروہوں کی مدد کرنے سے کیا حاصل ہوگا؟
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: 25 جولائی 2025ء کو الجزیرہ ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں دعویٰ
اگست
ٹرمپ کی جیت پر یورپی حکام کا ردعمل
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: یوکرین کی جنگ اور مشرق وسطیٰ کے تنازعات اور بڑھتے
نومبر
جعلی خبریں پھیلانے پر روس کا امریکہ کو انتباہ
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:روس نے ماسکو میں امریکی سفارت خانے کو ایک انتباہی پیغام
فروری
صہیونی مظاہرے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے ایوانوں تک پہنچے
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: ایک گھنٹہ قبل شروع ہونے والے مقبوضہ علاقوں میں مظاہرین
جولائی