?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں افغانستان کے عبوری سفیر سردار احمد جان شکیب نے گزشتہ روز سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی جس میں دہشتگردی سے دوچار خطے میں قیامِ امن کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سردار احمد جان شکیب مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر پہنچے اور مولانا فضل کو عبوری افغان حکومت کا ’خصوصی پیغام‘ دیا۔
ترجمان جے یو آئی (ف) اسلم غوری نے کہا کہ افغان سفیر اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ملاقات میں پاک-افغان تعلقات اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر توجہ مرکوز کی گئی۔
یاد رہے کہ حالیہ چند روز کے دوران پاکستان میں دہشت گردی کے حملوں میں اضافے کے باعث پاک-افغان تعلقات تناؤ کا شکار ہیں، ان حملوں کا الزام حکومت کی جانب سے کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) پر عائد کیا جاتا ہے۔
پاکستان نے افغانستان میں چھپے عسکریت پسندوں کے خلاف فوری کارروائی اور ان کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ افغان حکومت کی جانب سے افغان سفیر کے ذریعے بھیجا گیا خط ان کی سرزمین پر سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس کو روکنے کی کوششوں سے متعلق تھا۔
افغان حکام نے ملک کو لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیموں پر قابو پانے کی ان کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے طالبان حکومت سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر قابو پانے کے لیے کہا، انہوں نے خاص طور پر ڈیرہ اسمعٰیل خان کے علاقے میں ہونے والے حالیہ حملے کا ذکر کیا جوکہ سربراہ جے یو آئی (ف) کا آبائی شہر اور انتخابی حلقہ بھی ہے۔
جے یو آئی (ف) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس موقع پر سابق رکن پارلیمنٹ مولانا صلاح الدین ایوبی بھی موجود تھے، دونوں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات پر زور دیا کیونکہ یہ خطے میں امن کی ضمانت دے گا۔


مشہور خبریں۔
ترکی نے شمالی شام کی تعمیر نو میں اپنے شراکت دار کی حیثیت سے قطر کا نام کیوں لیا؟
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:شامی حکومت مخالفین کے باخبر ذرائع نے بتایا کہ ترکی نے
مئی
اسرائیل نے شہر غزہ کو خطرناک جنگی زون قرار دے دیا
?️ 29 اگست 2025اسرائیل نے شہر غزہ کو خطرناک جنگی زون قرار دے دیا اسرائیلی
اگست
صیہونی حکومت کی ناکامی ناقابل تلافی کیوں ہے؟
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں:عرب 48 نیوز کے مطابق 7 اکتوبر کو حماس اور فلسطینی
اکتوبر
الجفورہ پروجیکٹ کا مرحلہ مکمل، سعودی عرب میں روزانہ 450 ملین مکعب فٹ گیس کی پیداوار شروع
?️ 4 دسمبر 2025 الجفورہ پروجیکٹ کا مرحلہ مکمل، سعودی عرب میں روزانہ 450 ملین
دسمبر
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم کرنے کا فیصلہ
?️ 5 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی
نومبر
وزیراعظم کا چاروں وزرائے اعلی اور گورنرز سے رابطہ، عیدالاضحی کی مبارکباد دی
?️ 8 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلی اور
جون
غزہ میں شہداء کے اجسام کا پگھلنا؛ غیرروایتی ہتھیاروں کا استعمال
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی کے بعد دفاعی اداروں نے انکشاف کیا
جنوری
منشیات کی زنجیر توڑنے کیلئے قومی اور عالمی سطح پر جدوجہد ضروری ہے: وزیراعظم
?️ 26 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ منشیات کی
جون