ترکی نے شمالی شام کی تعمیر نو میں اپنے شراکت دار کی حیثیت سے قطر کا نام کیوں لیا؟

ترکی

?️

سچ خبریں:شامی حکومت مخالفین کے باخبر ذرائع نے بتایا کہ ترکی نے اس ملک کے پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے قطر کو شمالی شام کی تعمیر نو میں اپنا شراکت دار قرار دیا جس اس کی دو وجوہات ہیں؛پہلی ترک انتخابات سے متعلق ہے اور دوسری دوحہ کی دمشق کے ساتھ مفاہمت کی خواہش کی وجہ ہے۔

لبنانی اخبار الاخبار نے اپنے ایک تجزیے میں قطر کے بارے میں ترک حکام کے بیانات اور اس ملک کی جانب سے شمالی شام میں شامی پناہ گزینوں کے لیے مکانات کی تعمیر سمیت تیار کردہ فریم ورک پر تبصرہ کیا ہے، لبنان کی حزب اللہ کے قریبی سمجھے جانے والے اس اخبار نے ابتدائی طور پر M4 روڈ (حلب سے لاذقیہ تک) کے قریب واقع علاقے جبل الزاویہ میں شدت پسند گروپوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کے بارے میں فیلڈ ذرائع کا حوالہ دیا اور اسےگزشتہ چھ ماہ میں ایک اہم صورتحال قرار دی،خاص طور پر جبکہ ترکی ایران، روس، شام اور ترکی کے چار فریقی اجلاس کی حتمی تاریخ کا انتظار کر رہا ہے تاکہ مسودے کا جائزہ لیا جا سکے،ایسا مسودہ جسے سکیورٹی اور ملٹری کمیٹیاں دمشق اور انقرہ کے درمیان پیچیدہ مسائل کے حل کے لیے روڈ میپ (اگر حتمی معاہدہ ہوا) بننے کے لیے تیار کریں گی۔

شامی حکومت مخالف ذرائع نے ترک حکام کی جانب سے شامی پناہ گزینوں کے لیے دوبارہ آبادکاری کے علاقے قائم کرنے کے لیے انقرہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے قطر کا شکریہ ادا کرنے کی دو وجوہات کا حوالہ دیا ہے ،الاخبار کے مطابق ان ذرائع نے کہا کہ اس مرحلے پر قطر کا ذکر کیوں کیا گیا ہے؛ ایک تو انتخابات تھے اور اس کا مقصد ترک ووٹروں کو یقین دلانا تھا کہ شام کی تعمیرنو کے لیے رقم ان کی جیبوں سے ادا نہیں کی جائے گی تاکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اس سے ان نتائج پر اثر پڑے جو اردگان ترک انتخابات سے چاہتے تھے، دوسری وجہ یہ ہے کہ ترکی کے شام سے قریب آنے کی کوشش کرنے بعد قطر بھی اس ملک کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانے کی شدید خواہش رکھتا ہے۔

مذکورہ ذرائع کے مطابق حال ہی میںحلب کے ریف علاقہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کمانڈروں اور مسلح گروپوں کے سربراہان نے شرکت کی اور اس دوران تحریر الشام گروپ سے نمٹنے کے لیے آپریشن روم کی تشکیل، یا سابقہ النصرہ فرنٹ گروپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شامی حزب اختلاف کے ذرائع کے مطابق یہ تحریکیں ترکی کی اپوزیشن گروپوں کے لیے ایک تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دینے کی سابقہ ​​خواہش کے مطابق تھیں تاکہ افراتفری کو روکا جا سکے اور شامی مہاجرین اور بے گھر افراد کی واپسی کے لیے علاقے تیار کیے جا سکیں،اس رپورٹ کے مطابق ترکوں نے مخالف گروہوں سے کھلے عام کہا کہ وہ تحریر الشام گروپ کے سربراہ ابو محمد الجولانی کی طرح کریں جس نے حلب ریف کی کمان سونپ دی۔

مشہور خبریں۔

توشہ خانہ کیس میں نیب نے بشریٰ بی بی کو طلب کر لیا

?️ 20 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) توشہ خانہ کیس،بشریٰ بی بی کو طلب کر لیا

کیا اسرائیل حماس اور حزب اللہ کو شکست دے پائے گا ؟

?️ 8 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کے ریٹائرڈ جنرل اسحاق برک نے کہا ہے

ملائیشین مفکر: عالمی احتجاج نے اسرائیل کو جواب دینے پر مجبور کیا/اب ایک حقیقی بیداری آئی ہے

?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: ملائیشیا کی اسلامی تنظیموں کی مشاورتی کونسل کے چیئرمین محمد

 دشمن کا مقصد لبنان کو نگلنا ہے، مزاحمت ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے:حزب اللہ 

?️ 28 اکتوبر 2025 دشمن کا مقصد لبنان کو نگلنا ہے، مزاحمت ہر چیلنج کا مقابلہ

محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا

?️ 22 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم

?️ 13 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا، عوام میں شدید خوف و ہراس

?️ 19 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی دہشت گرد فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے

اسموتریچ کا بیٹا غزہ کی جنگ سے فرار؛ وجہ؟

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: بن کاسپٹ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے