?️
الجفورہ پروجیکٹ کا مرحلہ مکمل، سعودی عرب میں روزانہ 450 ملین مکعب فٹ گیس کی پیداوار شروع
سعودی عرب کے 100 ارب ڈالر مالیت کے بڑے گیس منصوبے الجفورہ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے اور اس کے تحت روزانہ 450 ملین مکعب فٹ گیس کی پیداوار کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق، سعودی وزارت مالیات نے اپنے بجٹ 2026 کی رپورٹ میں اعلان کیا کہ آرامکو کے تحت قائم الجافورہ گیس پلانٹ کا پہلا فیز کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے اور پیداوار باضابطہ شروع کر دی گئی ہے۔ وزارت نے اسے سال 2025 کی اہم ترقیاتی کامیابیوں میں شمار کیا ہے۔
الجفورہ کو امریکہ سے باہر سب سے بڑا شیل گیس پروجیکٹ قرار دیا جا رہا ہے اور اندازہ ہے کہ 2030 تک اس کی پیداوار مستقل بنیادوں پر 2 ارب مکعب فٹ یومیہ تک پہنچ جائے گی۔
آرامکو کے سی ای او امین الناصر کا کہنا ہے کہ منصوبے کا پہلا مرحلہ سال کے اختتام تک مکمل طور پر عملیاتی ہو جائے گا۔ گزشتہ ماہ انہوں نے اس منصوبے کو آرامکو کی سرگرمیوں کا "تاج کا نگینہ” قرار دیا تھا۔
سال کے آغاز میں آرامکو نے الجفورہ گیس پروسیسنگ پلانٹ کے لیے 11 ارب ڈالر سرمایہ جمع کیے، جو ایک لیز اور ری لیز معاہدے کے تحت امریکی کمپنی گلوبل انفراسٹرکچر پارٹنرز بلک راک کے زیرانتظام کی قیادت میں قائم کنسورشیم سے حاصل کیے گئے۔
100 ارب ڈالر کے اس مہنگے منصوبے میں 229 ٹریلین مکعب فٹ معیاری گیس کے ذخائر موجود ہیں، جو آرامکو کی عالمی سطح پر قدرتی گیس کے بڑے کھلاڑی بننے کی حکمتِ عملی کا اہم حصہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں آرامکو کے منافع میں خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث 2.3 فیصد کمی دیکھی گئی، تاہم پیداوار میں اضافے کے باعث گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں کارکردگی بہتر رہی۔


مشہور خبریں۔
مری سانحہ کی ذمہ دار حکومت ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ
?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کہا
جنوری
چین، ایران پاکستان، روس کا افغانستان سے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
?️ 27 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نیویارک میں چین،
ستمبر
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مصروف ٹرانزٹ پوائنٹ بنانے کیلئے حکمت عملی بنائی جائے، شہباز شریف
?️ 30 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
دسمبر
گھوٹکی ٹرین حادثہ:امداد کے لئے پاک فوج بھی میدان میں آگئی
?️ 7 جون 2021راولپنڈی(سچ خبریں) سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈہرکی کے قریب پیش آنے
جون
زیادہ تر یورپی شہری روس کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کے خواہاں
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:یورپی کونسل کے خارجہ تعلقات کے شعبے کی جانب سے 11
جون
آرمی چیف نے شہداء کی قربانیوں اور قوم کے عزم کو سلام پیش کیا
?️ 22 فروری 2022راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن ردالفساد
فروری
نیتن یاہو کا اقوام متحدہ کے ساتھ رویہ؛گوتریس کی زبانی
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے غزہ میں فلسطینی عوام
ستمبر
روس نے منفرد جنگی طیارہ تیار کر لیا
?️ 12 فروری 2022ماسکو(سچ خبریں) روس نے ایک منفرد جنگی طیارہ تیار کر لیا ہے
فروری