?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے 26ویں ترمیم میں ووٹ دیا یہ انکی سیاست ہے، ہم نے ترمیم کی مخالفت کی آج بھی کرتے ہیں، ہر حملہ جو عدلیہ پر ہوگا اس کی مخالفت کریں گے جو جہاں تک ساتھ دے سکتا ہے وہ دے،انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں کیس کی سماعت کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماءنے کہا کہ جہاں ہمارا تعاون ہو سکتا ہے وہاں مولانا کا تعاون لیں گے۔
ہمارا موقف واضح ہے ہم ہر صورت جمہوریت اور انسانی حقوق کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے، قوی گمان ہے کہ مولانا فضل الرحمن عوام کیساتھ کھڑے ہوں گے۔ مولانا عوام کیساتھ کھڑے ہوں گے۔
عوام اس فسطائیت کیخلاف ہیں۔ مولانا فضل الرحمن زیرک سیاست دان ہیں عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔رہنماءپی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا گفتگو کے دوران مزید کہنا تھا کہ ہماری ضمانتیں چلتی رہتی ہیں یہ ایک تلوار انہوں نے لٹکائی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مقابلہ کرتے رہیں گے۔ یہ جھوٹے کیسز ہیں۔ کل ہم صوابی جائیں گے ہر یونین کونسل میں لوگ احتجاج کریں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد قیصر کا کہنا تھا کہ 8فروری کو دنیا کو دکھائیں گے پاکستان میں فیصلے صرف عوام ہی کریں گے۔صوابی کے جلسے میں ملک سے کارکن شریک ہونگے۔ 8 فروری کو ہم یوم سیاہ منائیں گے یہ ایک تاریک دن تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا تھاکہ 8 فروری کے دن ہمارا حقیقی مینڈیٹ ہم سے زبردستی چھینا گیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم تھی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور پارٹی قیادت صوابی جلسے میں الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔اسی طرح ملک کے دیگر شہروں میں بھی پارٹی کارکن مظاہرے کریں گے۔عوام کی اکثریت نے الیکشن میں پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا تھا لیکن راتوں رات ہمارے حق پر ڈاکہ مارا گیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان عوام میں مقبول تھے کیونکہ عوام نے عمران خان کے نام پر ووٹ دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
"قبرص” میں جلاوطنی؛ غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف ایک نئی امریکی صیہونی سازش
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: غزہ کے بچوں کی دل دکھا دینے والی تصاویر کے
اگست
امریکہ کا تازہ ترین ہائپرسونک میزائل کا تجربہ ناکام
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:جہاں امریکی کانگریس ہائپرسونک میزائل ٹیکنالوجی کے میدان میں ملک کی
جولائی
20 سال بعد ’میں ہوں نا‘ کا سیکوئل بنائے جانے کا امکان
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: بولی وڈ بادشاہ ’شاہ رخ خان‘ کی 2004 کی بلاک
فروری
غزہ 2025 کے لیے ٹرمپ کے منظرنامے کیا ہیں؟
?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: ٹرمپ کی اقتدار میں واپسی کے ساتھ، اس نے اپنے
اپریل
ٹرمپ اور ایلون مسک میں بجٹ اور حکومتی معاہدوں پر شدید محاذ آرائی
?️ 7 جون 2025 سچ خبریں:ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر
جون
وزیراعظم عمران خان نے قبضہ مافیا کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا
?️ 23 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قبضہ
نومبر
ریپبلکن امیدواروں کے سروے میں ٹرمپ کو برتری حاصل
?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:ایسے میں جب ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کچھ ریپبلکن شخصیات کے
مارچ
صیہونی کابینہ تباہی کے دہانے پر
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںصیہونی کنسیٹ کی رکن عیدت سیلمن کے حکمراں اتحاد کے ساتھ
اپریل