اسلام آباد(سچ خبریں)موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے مائیکروسوفٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس کو خط لکھ دیا، عمران خان نے خط میں کہا کہ آئیں مل کر دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچائیں،انہوں نےموسمیاتی تبدیلی اور اس کے خطرات سے متعلق کتاب لکھنے پر بل گیٹس کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم عمران خان کی موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی رہنماؤں سے خط و کتابت جاری ہے۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کے بعد بل گیٹس کو خط لکھ دیا۔عمران خان نے ب گیٹس کو لکھے گئے خط میں کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں موسمیاتی تبدیلی کے خطرات زیادہ ہیں۔ پاکستان کو گلیشیئر پگھلنا، مون سون اور دیگر موسمی خطرات کا سامنا ہے۔
وزیراعظم نے لکھا کہ پاکستان کاربن کی کمی کے لیے متبادل توانائی کے منصوبے شروع کر رہا ہے۔ پاکستان موسمی خطرات سے نمٹنے اور بچاؤ کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق آپ کی کتاب پاکستان کے بلین ٹری سونامی منصوبے کی عکاس ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں بلین ٹری سونامی، نیشنل پارکس، کلین گرین کے پروگرام جاری ہیں۔ پاکستان نے لاتعداد گرین جانز دیں، 10 لاکھ ایکڑ جنگلات کو محفوظ بنایا۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کم کرنے کے لیے بھرپور تعاون کو تیار ہے۔
وزیراعظم نے خط میں کہا کہ آپ نے کتاب میں جو نشاندہی کی دنیا کو اسے سمجھنا چاہیے۔ کرہ ارض موسمیاتی نقصانات سے بچانے کے لیے آپ کی کتاب بہترین کاوش ہے۔عمران خان نے خط میں کہا کہ آئیں مل کر دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچائیں۔ پوری دنیا کو موسمیاتی خطرات بھانپتے ہوئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔ نئی نسل کو کلین گرین، پُرفضا ماحول فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
مشہور خبریں۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چیئرمین نیب کو جاری انکوائریوں پر بریفنگ کیلئے طلب کر لیا
جون
غزہ کی پٹی کے شمال میں اسرائیلی فوج کے مہلک نقصانات کی وجوہات
نومبر
خیبرپختونخوا میں انتخابات میں سیکیورٹی کیلئے پولیس کی نفری ناکافی
فروری
بائیڈن انتظامیہ نے ٹرمپ کو افغانستان سے انخلاء کا ذمہ دار ٹھہرایا
اپریل
ٹوئٹر نے ماہانہ فیس کے تین مختلف آپشنز پیش کردیے
اکتوبر
طالبان نے افغانستان کے مختلف صوبوں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کردیا
جون
شمالی شام میں دھماکہ؛متعدد افراد ہلاک اور زخمی
جنوری
پیرس کی سڑکوں پر فرانسیسی طبی عملے کا مظاہرہ
جنوری