اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں مسلمانوں پر آئے دن ہوتے ہو مظالم سے متعلق کہا ہے کہ مسلمانوں کی نسل کشی پر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھتا ہے کہ کیا بی جے پی حکومت اس کی حمایت کر رہی ہے؟ہ وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری نوٹس لے اور کارروائی کرے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً20کروڑمسلمانوں کی نسل کشی پراجلاس ہوا، اجلاس کی کال انتہا پسندہند وتوا قیادت نے دی تھی، دسمبرمیں ہوئے اجلاس پر مودی سرکار مسلسل خاموش ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ سوال اٹھتا ہے کیا بی جے پی حکومت اس اجلاس کی حمایت کرتی ہے؟ وقت آگیاہےکہ عالمی برادری نوٹس لےاورکارروائی کرے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کے سائے میں ہندوتواجتھے مذہبی اقلیتوں پر حملہ آور ہیں، مودی سرکار کے شدت پسندانہ عزائم علاقائی امن کیلئے حقیقی خطرہ ہیں۔
واضح رہے کہ بے جے کی حکومت میں بھارتی مسلمانوں پر ظلم و ستم جاری ہے اور ہر دن بھارت میں مذہبی اقلیتوں پر مودی سرکار کے سائے میں ہندوتوا جتھے حملہ آور ہیں اور مسلمانوں کی نسل کشی ہو رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
ہم پر روس کی حمایت کا الزام حران کن:سعودی عرب
اکتوبر
سپریم کورٹ ججز کی تعداد 23 کرنے کا بل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
اکتوبر
آرٹیکل 224 کہتا ہے 90 روز میں انتخابات ہوں گے، چیف جسٹس عمر عطابندیال
فروری
سجل علی نے بھارتی اداکارہ کو اپنا مداح بنا دیا
ستمبر
صیہونی ریاست کا زوال قریب
جون
غزہ میں شہید صحافیوں کی تعداد 92 تک پہنچی
دسمبر
وعدے کی سرزمین کا بھرم ایک بڑی ناکامی کا باعث بنے گا: اردگان
اکتوبر
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی باضابطہ طور پر دھڑوں میں تقسیم
دسمبر