?️
اسلام آباد(سچ خبریں)موجودہ دورے کے بعد چین کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں، افغانستان کو انسانی بحران سے بچانےکے لیے امریکا کے سوا پوری دنیامتفق ہے، امریکا بھی جانتا ہےکہ معاملات ایسےہی چلےتو افغانستان میں انتشار پھیلےگا۔امریکا کی خارجہ پالیسی کی بھی کچھ مجبوریاں ہیں۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے اسلام آباد میں سابق سفرا اور صحافیوں کے ساتھ خصوصی نشست میں کیا، وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں اتفاق رائے ہے کہ انسانی بحران سے افغانستان کو بچانا ہے ، صرف امریکا کی رائے اتفاق رائے سے کچھ مختلف ہے، امریکا جانتا ہے کہ ایسے ہی چلتے رہنے سے افغانستان میں انتشار پھیلے گا، امریکا کی خارجہ پالیسی کی بھی کچھ مجبوریاں ہیں۔
حالیہ دورہ چین پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل تھا اور کامیاب رہا، ہمارے چین سے تعلقات موجودہ دورے کےبعد بہت زیادہ مضبوط ہوئے، کئی ایسی چیزیں تھیں جو چین سے طےکرنی تھیں، چین کےصدر نےپاکستان آناتھاجو ملتوی ہوا، چین کےصدرکےدورےکےملتوی ہونےسےکچھ چیزیں طےہونے سے رہ گئی تھیں۔
سینئر صحافیوں کے ساتھ خصوصی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہماری معیشت کی سمت درست ہے چینی قیادت نے بھی اعتماد کا اظہارکیا، دنیا کا نقشہ بہت تیزی سے بدلتا جارہاہے ، دنیا میں تبدیلیوں کے حوالے سے دورہ چین بہت اہم تھا، چین نے ہمارے کویڈ سے نمٹنے کا بہت غور سے مشاہدہ کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کرنے پرمجھےشدیدتنقید کا نشانہ بنایا گیا،میں پوچھتارہا اگر لاک ڈاؤن کروں گا تو نچلا طبقہ کیاکرےگا؟، لاک ڈاؤن سےامریکا تک میں نچلاطبقہ شدیدمتاثرہوا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کےبعد اختیارات تقسیم ہوچکےہیں، سندھ اور پنجاب میں الگ الگ قیمتوں پر گندم بک رہی ہےجو نہیں ہونا چاہیئے، چین میں ایک فیصلہ ہوجاتاہےتو اس پر پھر عمل ہوتاہے جبکہ ہمارےہاں نظام ایسا ہےکہ بعض اوقات حکومتی فیصلوں سے برآمدات کونقصان ہوتاہے۔
سابق سفرا اور صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ اگرہم اصلاحات نہ کرنا چاہیں توسب کو خوش کرسکتےہیں، ہمارے لئے مشکل یہ ہے کہ جب تک دوتہائی اکثریت نہ ہو تو اصلاحات کر نہیں سکتے۔


مشہور خبریں۔
قدس فورس کے نائب سربراہ کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال
?️ 19 اپریل 2021سچ خبریں:سپاہ پاسدران کےشعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں اپنی ذیلی
اپریل
ہم فلسطینی قیدیوں کی حوالگی میں تاخیر کریں گے: اسرائیل
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ نیتن یاہو
فروری
پاکستانی کرنسی مزید مضبوط، ڈالر سستا ہوکر 300 سے نیچے آگیا
?️ 12 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت کے سخت اقدامات کے سبب روپے کی قدر
ستمبر
رواں مالی سال کے دوسری ششماہی میں درآمدات میں اضافہ
?️ 26 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کی دوسری ششماہی میں پابندیوں
مئی
صوبائی اسمبلیوں کی ممکنہ تحلیل کا معاملہ، شہباز شریف خصوصی طیارے پر لاہور پہنچ گئے
?️ 2 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی ممکنہ تحلیل روکنے کے لیے حکومتی اتحاد
دسمبر
فلسطینی مجاہدین کی صیہونی فوجی گاڑی پر فائرنگ
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی مجاہدین نے جنین شہر میں اسرائیلی فوجی گاڑی پر
مارچ
تحریک حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی بھارتی جیل میں وفات پاگئے
?️ 5 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر
مئی
فوج کی تحویل میں موجود ملزموں کو میسر سہولتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
?️ 12 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کی تحویل میں موجود ملزموں
دسمبر