موجودہ حکومت نے ملک کو معاشی دیوالیہ ہونے سے بچایا،شہباز شریف

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کی پاسداری نہیں کی،آئی ایم ایف نے ہمیں آڑے ہاتھوں لیا اور ناک سے لکیریں نکلوائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وکلا کنونشن سے خطاب میں کہا کہ حکومت سنبھالی تو بے شمار مسائل کا سامنا تھا،آئی ایم ایف کے ساتھ ایک معاہدہ ہوا تھا،اس کی پاسداری نہیں کی گئی،آئی ایم ایف نے کہا کہ ان شرائط پر عمل نہ کیا تو یہ پروگرام رک جائے گا۔

پاکستان معاشی دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ چکا تھا،موجودہ حکومت نے کوشش کر کے ملک کو معاشی دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب نہ بھی آتا تو پاکستان کی معاشی صورتحال بہت چیلجنگ تھی،سیلاب نے معاشی صورتحال کو مزید گھمبیر بنا دیا۔

لاکھوں لوگ آج کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،وہاں پینے کا پانی ایک چیلنج بن گیا ہے،اب بھی ان علاقوں میں پانی خاموش تباہی مچا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی اپنے عروج پر ہے جن ممالک کو حقارت سے دیکھتے تھے وہ ہم سے آگے نکل گئے،ہم ایٹمی طاقت نہ ہوتے تو مسائل مزید گھمبیر ہوتے،حکومت وکلا کے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہے،آج ایک مکمل ضابطے کے تحت وکلا میں الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کئے گئے۔ قبل ازیں وزیرا عظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے صحبت پور میں نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا اپیل ہے دکھی انسانیت کا ہاتھ تھام لیں،آج سیاست دفن کردیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ریلیف کے اعلانات سیاست کا حصہ نہیں،ہم نے ریاست کو بچانا ہے۔ سیلابی صورتحال پر سیاست نہیں کرنی چاہیے،ملک بھرمیں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،حالات بہت خراب ہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ باہر سے آنے والا امداد کو تقسیم کیا جا رہا ہے۔ترکیہ سے آنے والے خیمے بلوچستان متاثرین میں تقسیم کیے جائیں گے،کوئی علاقہ نہیں چھوڑیں گے۔ اگلے مرحلے میں تباہ پل،سڑکیں،فلائی اوورز اور چاول گندم کی فصلوں سے متعلق پروگرام بنائیں گے۔

مشہور خبریں۔

ہفتہ، دس دن میں آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہونے کی توقع ہے، رانا ثنااللہ

?️ 26 اپریل 2023فیصل آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن)

سوڈان کے سامنے دنیا کا سب سے بڑا انسانی بحران 

?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: عفو بین الاقوامی نے سوڈان کے حالیہ واقعات کے حوالے سے

رافال جنگندے کا گرنا بھارتی فضائیہ پر تاریخی ضرب

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی حکومت نے سماجی میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر

فلسطینی قیدیوں کی پھانسی: آنکھوں پر پٹی باندھ کر، ٹینک کی زنجیروں کے نیچے

?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: فلسطینی طبی ذرائع نے میدان میں فلسطینی قیدیوں کو تشدد

سوڈان کو تقسیم کرنے کا مبینہ امریکی منصوبہ

?️ 26 جولائی 2026سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے سوڈان میں 90 روزہ جنگ بندی کی

عراق میں نئے برطانوی سفیر کون ہیں؟

?️ 22 جون 2023سچ خبریں:برطانوی وزارت خارجہ نے اس وزارت کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ

ڈگری جعلی ثابت ہونے پر نادرا کے ڈائریکٹر جنرل کی ملازمت ختم

?️ 14 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)

کیا بائیڈن اور نیتن یاہو کے درمیان اختلاف ہے؟ صیہونی میڈیا کیا کہتا ہے؟

?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا کا کہنا کہ بائیڈن کے تبصروں نے ان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے