منطقی طریقہ یہی ہے کہ نوازشریف واپس آئیں: فواد چوہدری

شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ جب بھی نواز شریف یا مریم کا کیس آتاہے تو لیکس یا بیان حلفی سامنے آتے ہیں منطقی انجام یہی ہے کہ نوازشریف واپس آئیں۔ حکومت نے ایسا مؤقف نہیں دیاکہ ثاقب نثارکی آڈیوبنائی گئی ہے۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے پروگرام میں آڈیو کے اصلی یا جعلی ہونے کے حوالے سے ایک تحقیقاتی رپورٹ کا حوالہ دیا۔

پروگرام کے میزبان  شاہزیب خانزادہ نے ان سے سوال کیا کہ کیا رپورٹ میں جسٹس ثاقب نثار سے منسوب یہ جملہ بھی ہے کہ ’اس کیس میں میاں صاحب کو سزا دینی ہے‘ کیا اس میں یہ جملہ ہے کہ ’کہا گیا ہے کہ ہم نے خان صاحب کو لانا ہے‘۔میزبان کے سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جواب دینے سے گریز کیا۔

خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار سے منسوب ایک مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی جگہ بنانےکے لیے نواز شریف کو سزا دینی ہوگی، مریم نواز کو بھی سزا دینی ہوگی۔مبینہ آڈیو کلپ میں وہ مبینہ طور پر تسلیم کر رہے ہیں کہ مریم نواز کو بھی سزا دینی ہو گی اگرچہ مریم نواز کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے۔

دوسری جانب جیو نیوز سے گفتگو میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود سے منسوب مبینہ آڈیو ٹیپ کی تردیدکردی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ آڈیو میں آواز میری نہیں ہے، مجھ سے منسوب کی گئی آڈیو جعلی ہے، کبھی کسی کو اس حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دیں۔

 

مشہور خبریں۔

دستاویزات کے مطابق اسرائیل تباہی کے دہانے پر

?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل نے پیر کے

پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی پر غیرعلانیہ میٹنگ بلائی

?️ 7 مئی 2025 سچ خبریں: پاکستان کے وزارت خارجہ کے ترجمان کے دفتر نے

ہفتہ، دس دن میں آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہونے کی توقع ہے، رانا ثنااللہ

?️ 26 اپریل 2023فیصل آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن)

قندہار میں 36 طالبان دہشتگرد ہلاک

?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک

مریم نواز کا خلاف توقع فیصلہ

?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: اطلاعات کے مطابق مریم نواز کی پنجاب حکومت نے امید

جنگ کے خاتمے کے بغیر قیدیوں کا تبادلہ نا ممکن : فلسطینی مزاحمت

?️ 8 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ میں اب تک ہونے والے تمام جنگ بندی مذاکرات کی

برکس نشست کا آغاز

?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: برکس گروپ کے رہنماؤں کا اجلاس منگل کو جنوبی افریقہ

دیرالزور میں امریکی جرم اور سخت ردعمل کی ضرورت

?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:جمعہ کی صبح امریکی بمبار طیاروں نے دہشت گردانہ اور غیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے