🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) ممنوعہ فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے ایف آئی اے انکوائری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔پی آئی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں سیکرٹری داخلہ،ڈی جی ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپہ مارا،ایف آئی اے سیاسی بنیادوں پر ہراساں کر رہی ہے۔
ایف آئی اے چھاپے اور انکوائری غیر قانونی ہے،فوری روکا جائے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رجیم چینج کے بعد پی ٹی آئی نے حکومت مخالف تحریک کیلئے فنڈ اکٹھے کئے،بیرون ملک سے ملنے والے فنڈز قانون کے مطابق موصول ہوئے۔پی آئی اے نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ ایف آئی اے کو ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات سے روکا جائے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ نیازی کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا۔
ایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے بانی ممبر حامد زمان کو بھی گرفتار کیا۔ایف آئی اے نے کہا کہ حامد زمان کو وارث روڈ پر واقع ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق انصاف ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں 2013 میں 6 لاکھ 25 ہزار ڈالر آئے، انصاف ٹرسٹ قواعد و ضوابط پر پورا نہیں اترتا تھا اور حامد زمان اس کے سیکرٹری تھے جبکہ تحریک انصاف کیلئے بیرون ممالک سے غیرقانونی طور پر رقوم کی پاکستان منتقلی کے مقدمے میں نامزد ملزم طارق شفیع کے گھر ایف آئی اے نے چھاپہ مارا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے مبینہ فرنٹ مین طارق شفیع کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کی ٹیم نے سرچ وارنٹ کے ساتھ ان کے گھر کی تلاشی لی۔ ایف آئی اے ٹیم کی جانب سے عدالت سے وارنٹ حاصل کرنے کے بعد گھر کی تلاشی لی گئی تاہم طارق شفیع گھر میں موجود نہیں تھے۔ چھاپہ مارنے والی ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کی ٹیم مسلسل طارق شفیع کی رہائش گاہ کے باہر موجود تھی۔
مشہور خبریں۔
ابراہیم معاہدہ اور سمجھوتہ کرنے والے چار عرب ممالک کی مکڑی کے جالے کا سہارہ
🗓️ 19 ستمبر 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات سمیت ، بحرین ، سوڈان اور مراکش چار
ستمبر
فلسطینی عوام مسلح تنظیموں کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟
🗓️ 17 جون 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں فلسطینی سینٹر فار پولیٹیکل
جون
حزب اللہ کے صیہونیوں کے خلاف ایک دن میں 200 میزائل حملے
🗓️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے یہ تسلیم کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی
نومبر
اربعین حسینی میں غیر ملکی زائرین کی تعداد میں اضافہ
🗓️ 5 ستمبر 2023سچ خبریں: عراق کے وزیر داخلہ نے اربعین حسینی (ع) کی تقریب
ستمبر
غزہ کی صورتحال اور سید حسن نصراللہ کی تقریر
🗓️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کل
نومبر
ویکسینیشن کے قواعد کی تعمیل نہ کرنے والےملازمین کو گوگل کا انتباہ
🗓️ 16 دسمبر 2021نیویارک(سچ خبریں) گوگل نے ویکسینیشن کے قواعد کی تعمیل نہ کرنے والے
دسمبر
کیا جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات ہوں گے؟
🗓️ 7 اگست 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر مذاکرات
اگست
تائیوان کا امریکہ سے مزید ہتھیار خریدنے کا فیصلہ
🗓️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: ایک انٹرویو میں تائیوان کے نائب وزیر خارجہ وو زیزونگ نے
مارچ