لاہور(سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ملکی دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، خطے میں امن چاہتے ہیں، امن کے لئے پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں پیش کی ہیں پاکستان افغانستان کے ساتھ پرامن اور مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ پرامن اور مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں امن کے دشمنوں کے ساتھ ہے اور پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث رہا ہے، پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین افواج ہے، دشمنوں کو ناکام بنا دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کے ساتھ ہے، ملکی دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔ قوم اور افواج کے مضبوط ارادوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابب ہوں گے، امن و سکون کے خلاف سازش کرنے والوں کے عزائم ناکام ہوں گے۔چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ کی جنگ نسل کشی تھی، ناکہ فوجی آپریشن
جنوری
قانون کو اس کے غلط استعمال پر کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا، سربراہ آئینی بینچ
فروری
قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ارکان قومی اسمبلی کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت
فروری
افغانستان میں کوئی حکومت نہیں:یورپی یونین
جولائی
سال نو پر ہلڑ بازی سے متعلق پنجاب حکومت نے حکم نامہ جاری کردیا
دسمبر
شاہد خاقان کی ای سی ایل سے نام خارج کرنیکی درخواست پر نیب سمیت دیگر سے جواب طلب
جنوری
’اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہونے کے طعنوں سے میری صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا‘
اگست
کسی کو بھی این آر او نہیں دوں گا
جنوری