ملکی تاریخ کے سب سے بڑے وزیراعظم ریلیف پیکج کی تیاری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ملکی تاریخ کے سب سے بڑے وزیراعظم ریلیف پیکج کی تیاری کرتے ہوئے یوٹیلیٹی اسٹورز نے نئے مالی سال میں پیکج کیلئے بجٹ میں 85 ارب روپے مانگ لیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نے نئے مالی سال کیلئے 85 ارب روپے کا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم پیکج تجویز کیا ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ نے آئندہ سال کے وزیر اعظم رمضان پیکج کیلئے 12 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں جب کہ 73 ارب روپے آئندہ مالی سال کے 11 ماہ کیلئے طلب کیے ہیں، آئندہ مالی سال کیلئے اوسط ماہانہ تقریبا 6ً ارب 64 کروڑ روپے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال وزیراعظم پیکج کےتحت 5 بنیادی اشیاپرسبسڈی جاری رکھنے کی تجویز ہے، چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پربی آئی ایس پی صارفین کیلئے سبسڈی کی تجویز ہے، وزیر اعظم ریلیف پیکج کیلئے فنڈزسےمتعلق تجاویز کو وزارت خزانہ حتمی شکل دے گی تاہم یوٹیلیٹی اسٹورز نے جتنے فنڈز مانگے ہیں اتنی رقم منظور ہونے کے امکانات بہت کم دکھائی دے رہے ہیں۔

دوسری طرف وزارت منصوبہ بندی نے وفاقی ترقیاتی بجٹ کی مد میں 1221 ارب مختص کرنے کی عبوری منظوری دیدی،پی ایس ڈی پی میں مالی مشکلات کے باعث اہم قومی نوعیت کے منصوبوں کو ترجیح دی گئی ہے، اسلام آباد میں ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان کی زیر صدارت اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ڈی پی، ایس آئی ایف سی اور قومی اقتصادی کونسل کی سفارشات اور ہدایات کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے۔

وزارت منصوبہ بندی کی دستاویز کے مطابق توانائی کیلئے 378 ارب، ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کیلئے 173 ارب، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ کیلئے 42 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی، اجلاس میں صحت کیلئے 17 ارب روپے اور ہائیر ایجوکیشن (ایچ ای سی) سمیت تعلیم کیلئے 32 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، خصوصی علاقوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے 51 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ پر دوبارہ جارحیت شروع کرنے کے لیے صہیونیوں کا بہانہ

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: صیہونی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گذشتہ روز ریڈ کراس

اماراتی سرمایہ کاری گروپ ایم جی ایکس کی بائنانس میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

?️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: ابوظبی کے حمایت یافتہ سرمایہ کاری گروپ ’ایم جی ایکس‘

امریکی پارلیمنٹ میں ایسا کیا ہوا کہ ٹرمپ بھی بول پڑے؟

?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کو ہٹائے جانے پر اس ملک

پنجاب حکومت گرانے کی افواہوں پر راجہ بشاورت بول پڑے

?️ 14 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) صوبائی وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ کا کہنا

وزیر اعظم نے اسکول کھولنے پر لگائی روک

?️ 1 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق ٹیلی فون کالز پر

روسی باغی کون ہیں؟

?️ 24 جون 2023سچ خبریں:ویگنرز ایک پرائیویٹ آرمی ایک نجی کمپنی ہے جس کا روسی

حزب اللہ غیر مسلح نہیں ہوگی؛ لبنانی پارلیمنٹ ممبر کا بیان

?️ 24 فروری 2026سچ خبریں:حزب اللہ کے پارلیمانی فریکشن کے رکن حسن عزالدین نے سلاحِ

پنجاب بھر میں دفعہ 144 میں یکم نومبر تک توسیع کی منظوری

?️ 24 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پنجاب بھر میں دفعہ 144 (section 144) میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے