?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ملکی تاریخ کے سب سے بڑے وزیراعظم ریلیف پیکج کی تیاری کرتے ہوئے یوٹیلیٹی اسٹورز نے نئے مالی سال میں پیکج کیلئے بجٹ میں 85 ارب روپے مانگ لیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نے نئے مالی سال کیلئے 85 ارب روپے کا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم پیکج تجویز کیا ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ نے آئندہ سال کے وزیر اعظم رمضان پیکج کیلئے 12 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں جب کہ 73 ارب روپے آئندہ مالی سال کے 11 ماہ کیلئے طلب کیے ہیں، آئندہ مالی سال کیلئے اوسط ماہانہ تقریبا 6ً ارب 64 کروڑ روپے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال وزیراعظم پیکج کےتحت 5 بنیادی اشیاپرسبسڈی جاری رکھنے کی تجویز ہے، چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پربی آئی ایس پی صارفین کیلئے سبسڈی کی تجویز ہے، وزیر اعظم ریلیف پیکج کیلئے فنڈزسےمتعلق تجاویز کو وزارت خزانہ حتمی شکل دے گی تاہم یوٹیلیٹی اسٹورز نے جتنے فنڈز مانگے ہیں اتنی رقم منظور ہونے کے امکانات بہت کم دکھائی دے رہے ہیں۔
دوسری طرف وزارت منصوبہ بندی نے وفاقی ترقیاتی بجٹ کی مد میں 1221 ارب مختص کرنے کی عبوری منظوری دیدی،پی ایس ڈی پی میں مالی مشکلات کے باعث اہم قومی نوعیت کے منصوبوں کو ترجیح دی گئی ہے، اسلام آباد میں ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان کی زیر صدارت اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ڈی پی، ایس آئی ایف سی اور قومی اقتصادی کونسل کی سفارشات اور ہدایات کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے۔
وزارت منصوبہ بندی کی دستاویز کے مطابق توانائی کیلئے 378 ارب، ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کیلئے 173 ارب، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ کیلئے 42 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی، اجلاس میں صحت کیلئے 17 ارب روپے اور ہائیر ایجوکیشن (ایچ ای سی) سمیت تعلیم کیلئے 32 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، خصوصی علاقوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے 51 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا دفعہ 370 پر سماعت ہوگی؟
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: بھارتی سپریم کورٹ نے آئندہ دو اگست سے کشمیر کو
جولائی
کرم ایجنسی: ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 6 اہلکار شہید اور 7 زخمی
?️ 7 دسمبر 2024 کرم ایجنسی: (سچ خبریں) ضلع کرم میں بگن کے قریب ایف
دسمبر
حزب اللہ کے پاس اسرائیل کا کمزور نقطہ کیا ہے؟
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: معاریف اخبار کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کی کمزوری کو
جون
حکومتی اتحاد کا فل کورٹ سماعت کیلئے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ
?️ 24 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر
جولائی
ترکی، سعودی عرب، امارات اور عراق کے درمیان عظیم تجارتی راستے ہموار
?️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اتوار کو سعودی عرب،
ستمبر
بھارتی اداکار، اکشے کمار بھی عمر شریف سے متاثر
?️ 5 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں )بھارتی اداکار اکشے کمار بھی پاکستانی کامیڈین عمر شریف
اکتوبر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں ڈھونگ انتخابات ایک بھونڈے مذاق اور فوجی مشق کے سوا کچھ نہیں
?️ 18 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں آج
ستمبر
وزیر اعظم سے روسی صدرکا ٹیلیفونک رابطہ، دورۂ پاکستان کی دعوت
?️ 26 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے روس کے صدر
اگست