?️
اسلام آباد(سچ خبریں) ملک کو پولیو فری بنانے کے لئے حکومت نے خصوصی مہم چلانے کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے تحت یہ پولیو مہم 70 مخصوص اضلاع میں منعقد ہوگی،ذرائع ای پی آئی کے مطابق 61 اضلاع میں مکمل، 9 اضلاع میں جزوی پولیو مہم چلائی جائے گی، پہلے مرحلے کا آغاز 17 جنوری سے ہوگا۔
بچوں کے صوبائی حفاظی ٹیکوں کے پروگرام (ای پی آئی) کے مطابق پولیو کے حوالے سے حساس اضلاع میں خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جسے ذیلی قومی انسداد پولیو مہم کا نام دیا گیا ہے، یہ پولیو مہم 70 مخصوص اضلاع میں منعقد ہوگی،ذرائع ای پی آئی کے مطابق 61 اضلاع میں مکمل، 9 اضلاع میں جزوی پولیو مہم چلائی جائے گی، 5 اضلاع کی افغان مہاجر کیمپس والی 8 یوسیز میں پولیو مہم خصوصی طور پر چلے گی جبکہ 4 اضلاع کی ہائی رسک یونین کونسلز میں پولیو مہم منعقد کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ذیلی قومی انسداد پولیو مہم دو مراحل میں چلائی جائے گی،پہلے مرحلے کا آغاز 17 جنوری سے ہوگا، کے پی کے 6 جنوبی اضلاع میں پولیو مہم 17 تا 21 جنوری چلے گی، دوسرے مرحلےمیں 64 اضلاع میں پولیو مہم 24 تا 28 جنوری چلائی جائےگی۔ذرائع ای پی آئی کے مطابق ذیلی قومی انسداد پولیو مہم 3روزہ ہوگی، 2 دن کیچ اپ ڈیز ہونگے، کیچ اپ ڈیز میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔
یاد رہے کہ گذشتہ برس ملک میں اب تک صرف ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا تھا جو بلوچستان میں سامنے آیا، اس کے برعکس سال 2020 میں ملک میں 84 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔گزشتہ برس کرونا وائرس کی وجہ سے پولیو مہمات متاثر ضرور ہوئیں تاہم اس کے بعد انسداد پولیو کی نئی حکمت عملی اپنائی گئی جس کے بعد سے صورتحال میں نمایاں بہتری آئی۔
پہلی لہر کے بعد روٹین ایمونائزیشن پر خصوصی توجہ دی گئی، سیکیورٹی فورسز کے تعاون سے دور دراز علاقوں میں روٹین ایمونائزیشن پرتوجہ دی گئی جبکہ انسداد پولیو ٹیکے کی دوسری ڈوز سے بچوں کی قوت مدافعت میں نمایاں اضافہ ہوا۔


مشہور خبریں۔
چوہدری نثار نے بطور رکن پنجاب اسمبلی حلف اٹھالیا
?️ 26 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ
مئی
کیا غزہ میں انسانی امداد پہنچی ہے؟
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی عدم آمد درجنوں
نومبر
عمران خان 5 سال پورے کریں گے: وزیر داخلہ
?️ 17 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے
اکتوبر
وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع نہ ہوسکی
?️ 3 نومبر 2025مظفرآباد (سچ خبریں) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چودھری انوارالحق کے خلاف
نومبر
پاکستان نے افغانستان کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں: فواد چوہدری
?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا
جولائی
ایران کے خلاف جنگ، امریکی تاریخ کی بے معنی ترین جنگوں میں سے ایک : پشکوف
?️ 16 جون 2026سچ خبریں:روس کی وفاقی کونسل کی آئینی کمیٹی کے رکن الیکسی پشکوف
جون
اسپین کے ساحل پر آٹھ تارکین وطن کی المناک موت
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں: ہسپانوی ریلیف سروس نے اتوار کو اعلان کیا کہ اسے کینیری
نومبر
حزب اللہ کی عظیم فتح قریب ہے: قدس فورس
?️ 15 جون 2026سچ خبریں:قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاآنی نے کہا ہے کہ حزب
جون