?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنماء عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ملک کا برا حال ہو گیا ہے، حکومت اپوزیشن الائنس سے خوف زدہ ہے،جے یو آئی کے ساتھ بات چیت میں بہت سفر طے کر لیا ہے،جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان بڑی خلیج تھی جمہوریت کی خاطر ہم اکٹھے بیٹھے ہیں،جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت اپوزیشن اتحاد سے گھبراہٹ کا شکار ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں کروا سکتے۔ ہم نے پہلے بھی نیک نیتی کے ساتھ حکومت کے ساتھ مذاکرات کئے تھے لیکن ان کے پاس ہے کیا؟۔ خیال رہے کہ چند روز قبل بھی پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام(ف) کے درمیان مذاکرات میں آئندہ رابطے جاری رکھنے پر اتفاق ہوا تھا۔
اجلاس میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ جو پیشرفت ہوئی تھی اس پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور مولانا فضل الرحمان کی حتمی رائے لینے کے بعد رمضان کے دوران مشترکہ لائحہ عمل عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔جے یو آئی(ف) کا وفد مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں پی ٹی آئی قیادت سے مذاکرات کیلئے پارلیمنٹ لاجز پہنچاتھا۔ جے یو آئی کے وفد میں سینیٹر کامران مرتضی بھی شامل تھے۔
جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، صوبائی صدر جنید اکبر، ایم این اے عاطف خان، ایم این اے عامر ڈوگر اور اپوزیشن اتحاد کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے شرکت کی تھی۔پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنماو¿ں کے درمیان اہم اجلاس ہوا جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیاتھا۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کے بعد رواں ماہ حتمی لائحہ عمل عوام کے سامنے لانے پر اتفاق کیا گیاتھا۔ دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی معاملات پر ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے بامقصد مذاکرات کئے گئے جس میں مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق بھی بات چیت کی گئی تھی۔اس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا تھا کہ اپوزیشن کی سیاسی پارٹیوں کا ایک ہی ہدف ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے،عدالتیں فیصلے میرٹ پر کریں گی۔
ملک میں خوشحالی آئے گی، اشیاءخورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ بجلی و گیس کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا۔ ملک میں کاروبار سکڑ چکا ہے ملک میں دہشتگردی بڑھ رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ شہباز شریف ہر وقت بوٹ پالش کے چکر میں ہوتا ہے۔ اپوزیشن الائنس میں موجود تمام جماعتیں ایک پیج پر آ رہی ہیں۔ان لوگوں کا ایک ہی مقصد ہےے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کیخلاف کیسز بنانا۔ملک میں مہنگائی بڑھتی جا رہی اور غریب کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے لیکن حکومت کو اپنی شاہ خرچیوں سے فرصت نہیں مل رہی۔یہ لوگ سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں،پیکا ایکٹ پر بلاول بھٹو مگر مچھ کے آنسو رو رہا ہے یہ خود اس میں ملوث تھا۔


مشہور خبریں۔
امریکی تسلط کا خاتمہ:ترک تجزیہ کار
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:ایک ترک تجزیہ نگار نے تہران میں ہونے والے سہ فریقی
جولائی
900 بلین ڈالر کے امریکی فوجی بجٹ کی منظوری
?️ 11 دسمبر 2025سچ خبریں : امریکی ایوان نمائندگان نے ملک کے 900 بلین ڈالر
دسمبر
کملا ہیرس کا تابعین اسکول پر صہیونی جرم کا اعتراف
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے صہیونیوں کی جانب
اگست
حزب اللہ اسرائیل کے ساتھ کیا کر سکتی ہے؟ سابق صیہونی وزیر کا اعتراف
?️ 8 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے حزب اللہ کی
جون
پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر فیض حمید کیخلاف فیصلہ حق کی فتح ہے۔ عطا تارڑ
?️ 11 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے
دسمبر
33000 فلسطینی خواتین کی شہادت کے سائے میں خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کا عالمی دن
?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: غزہ پر صہیونی ریجیم کے حملے کے نتیجے میں گزشتہ
نومبر
قومی ایئر لائن ایک بار پھر اپنے ھموطنوں کی مدد کے لئے میدان میں آگئی
?️ 12 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) قومی ایئر لائن ایک بار پھر اپنے ھموطنوں کی
جولائی
ایران کے ساتھ روس کا تعاون عارضی نہیں ہے: کریملن
?️ 19 جولائی 2022سچ خبریں: کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ ایران
جولائی