ملک میں کورونا کا وار جاری مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں لیکن گذشتہ دنوں کی نسبت آج کورونا سے ہونے والی اموات میں کمی دیکھنے میں آئی۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 57 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 35 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 71 ہزار 578 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 787 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 97 ہزار 694، سندھ میں 4 لاکھ 35 ہزار 159، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 63 ہزار 677، بلوچستان میں 32 ہزار 329، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 993، اسلام آباد میں ایک لاکھ 242 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 329 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.33 فیصد رہی۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 79 لاکھ 31 ہزار 365 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 745 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 55 ہزار 467 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 606 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 159، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 63 ہزار677، پنجاب میں تین لاکھ 97 ہزار 694، اسلام آباد میں ایک لاکھ242، بلوچستان میں 32 ہزار 329، آزاد کشمیر میں 32 ہزار484 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 993 ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 979 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 932، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 41، اسلام آباد 868، گلگت بلتستان 174، بلوچستان میں 339 اور آزاد کشمیر میں 702 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

قزاقستان بحران کے پست پردہ ہاتھ

?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:قزاقستان میں پیش آنے والی حالیہ صورتحال کی رفتار اس ملکجو

نفتالی بینیٹ کی وزارت عظمیٰ کے آخری دنوں میں ایران کے خلاف بیان بازی

?️ 23 جون 2022سچ خبریں:     صیہونی حکومت کے کسی وزیر اعظم نے نفتالی بینیٹ

روسی توانائی / سیاسی عزائم یا معاشی حقیقت پسندی کو الوداع کہنے کے لئے یورپ کا مہنگا روڈ میپ؟

?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: یورپی یونین نے ایک نو قدمی روڈ میپ شائع کیا

اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں منی بل رپورٹ پیش کردی

?️ 14 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر اسحاق ڈار نےایوان میں منی بل رپورٹ

یمن کے سُقُطری جزیروں میں سعودی اور اماراتی فوجیوں کے مابین شدید جھڑپیں

?️ 18 جولائی 2021سچ خبریں:باخبر ذرائع نے یمن کےسُقُطری جزیروں میں سعودی فوج اور متحدہ

میکرون اپنے مشرق وسطیٰ کے دورے میں کن مقاصد کو حاصل کر رہے ہیں؟

?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں:  فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا مشرق وسطیٰ کا دورہ اور

اپوزیشن کے پروپیگنڈے سے ملک دیوالیہ نہیں ہوگا، معیشت درست رخ پر ہے، اسحٰق ڈار

?️ 11 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان

سعودی عرب نے اسرائیل کو بحیرہ احمر تک کی اجازت دی

?️ 13 نومبر 2021سچ خبریں:  بحیرہ احمر امریکی بحریہ اور صیہونی حکومت اور نئے نارملائزرز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے