ملک میں مصنوعی قیادت ہے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے لیڈرشپ اس مقام کی اہل نہیں جہاں اسے بٹھایا گیا ہے۔انہوں نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان، آصف زرداری ،شریفوں، فضل الرحمن ،چیف جسٹس اور آرمی چیف کا امتحان ہے۔راستے کا تعین کون کرے گا، یہ اداروں کے مفاد یا ذمہ داری کی بات نہیں۔نئے سماجی معاہدے، نئے نظام کی ضرورت ہے جو نوجوانوں کو روزگار دے سکے۔

سابق وزیرخزانہ نے کہا ادارے چلانے والے اپنے حلف کی پابندی کریں تو ملک چل پڑے گا۔مسئلے کا حل شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے پاس نہیں ہے۔ملک کو تین شفاف الیکشن دی ں،دنیا کا یہی فارمولا ہے۔ ملک میں مصنوعی قیادت ہے ،حکومت اور اپوزیشن دونوں میں۔یہ لیڈرشپ اس مقام کی اہل نہیں جہاں اسے بٹھایا گیا ہے۔

سیاسی نظام میں احتساب بیلٹ بکس سے ہوتا ہے۔

نچھلی سطح پر نظام مضبوط بنانا ہو گا ۔ قبل ازیں نہوں نے کہا کہ کون ساملک پاکستان کوقرض دے رہاہے اب یہ تواللہ ہی جانتاہے، پاکستان میں یہ سال تبدیلی ہے، الیکشن ہوں گے تو نئی حکومت آئے گی۔ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ سیاسی عدم استحکام ہے، اسی لیے دوست ممالک اس کو بھی دیکھ رہے ہیں، میرے خیال سے آئی ایم ایف کی ساتھ معاہدے کے قریب پہنچ گئے، سعودی عرب کی یقین دہانی کے باوجود 3،4 ارب ڈالر مزید چاہئیں، 3،4 ارب ڈالر ملنے کے بعد ہم آئی ایم ایف سے مزید بات کرسکیں گے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام جون میں ختم ہو رہا ہے ، آئی ایم ایف بھی سمجھتا ہے پاکستان کو پیسہ دینا انتہائی ضروری ہے، آئی ایم ایف ڈالر نہیں دے گا تو انہیں بھی پتہ ہیں پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جائے گا۔ابق وزیرخزانہ نے کہاکہ پیٹرول پر سبسڈی سے متعلق حکومت نے جلدبازی کامظاہرہ کیاتھا، آئی ایم ایف نے پی ڈی ایل اورسیلزٹیکس سے متعلق بھی پوچھاکہ کیاہوگا، پیٹرول پرسبسڈی آئی ایم ایف کی منظوری کے بغیر نہیں ہوگی، پیٹرول پر سبسڈی سے متعلق آئی ایم ایف کو سمجھانا ضروری ہے۔

مشہور خبریں۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنڈی والوں کے ساتھ میری کوئی لڑائی نہیں ہے

?️ 20 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے

آرامکو اپنے 50 بلین ڈالر کے حصص فروخت کرنے پر غور کر رہی ہے

?️ 4 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی آرامکو دسیوں ارب ڈالر کے حصص کی فروخت کے

امریکی قیدیوں کی غیر معینہ مدت تک حراست پر گہری نظر

?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں: کچھ لوگوں نے کبھی یقین نہیں کیا کہ 11 جنوری

بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں چھاپوں، محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا

?️ 8 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

یو اے ای اور صیہونی حکومت کا غزہ کے لیے فوری امدادی سامان بھیجنے پر اتفاق

?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے غزہ کے لیے فوری

آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر یوم تشکر منانے کا اعلان

?️ 15 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کی شاندار کامیابی

وزیراعظم سے عرفان صدیقی کی ملاقات، تعلیمی اداروں بارے گفتگو

?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سینیٹر عرفان صدیقی

ہندوستان کی مصنوعی ذہانت پر قابو پانے کی کوششیں تیز

?️ 17 فروری 2026سچ خبریں:ہندوستان کی حکومت نے غلط معلومات پر قابو پانے کے مقصد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے