ملک میں سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی:عمران خان

🗓️

لاہور(سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی صرف اپنے عوام کے مفاد کے لیے بنائی تو سازش ہوئی ، جب احتجاج کی کال دوں تو کم از کم 20 لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں ، پاکستان کے لیے فیصلہ کن وقت ہے اور کارکنوں نے لوگوں کو بتانا ہے کہ ملک میں سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ 27 رمضان المبارک کو ہم حقیقی آزادی کے لیے دُعا کریں گے اور میں آج آپ کی تیاری کروانے آیا ہوں ، 27 رمضان المبارک کو مولانا طارق جمیل دُعا کرائیں گے ، صرف پی ٹی آئی کارکن نہیں بلکہ سب پاکستانی ملک کے لیے دُعا کریں ، گلی ،محلوں ،کوچوں میں پیغام دیناہے کہ مسلمان اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے فیصلہ کن وقت ہے اور کارکنوں نے لوگوں کو بتانا ہے کہ ملک میں سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی، یہ چوری کے پیسے کو بچانے کے لیے ملک کو غلام بنا دیں گے ، امپورٹڈ حکومت کے لوگوں کا پیسہ، جائیداد اور محلات سب باہر ہیں ، یہ اپنی چوری بچانےکیلئے پورےملک کوغلام بنادیں گے ، یہ اپنے ملک کے لیے کبھی کھڑے نہیں ہوں گے، پہلے ہی امریکہ کی جنگ میں ہمارے 80ہزارافراد مارےگئے ، امپورٹڈحکومت سےامریکہ ہمیں فتح کیےبغیرکنٹرول کرےگا ، امریکہ بوٹ پالش اورچیری بلاسم کےذریعےہمیں کنٹرول کرےگا۔
عمران خان نے کہا کہ پہلے سازش ہوتی ہے پھر مداخلت ہوتی ہے ، جس کے لیے میڈیا پر مہم چلائی گئی کہ حکومت ناکام ہے، کہاگیا کہ اگر تحریک عمران کے خلاف ناکام ہوئی تو پاکستان کو نقصان کا سامنا ہوگا، کہاگیا کہ اگر عمران خان کو ہٹا دیا گیا تو پاکستان کو معاف کر دیں گے، جو مراسلہ ہمارے پاس آیا تھا اپوزیشن نے کہا یہ جھوٹ ہے۔

مشہور خبریں۔

آرمی چیف کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

🗓️ 22 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سعودی

اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ کیوں نہیں بنایا؟

🗓️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:اسرائیل نے غزہ کی پٹی اور لبنان میں اپنے حملوں کو

یوکرائنی سفارت خانے نے تل ابیب کی شہادت کی کارروائی کی مذمت کی

🗓️ 6 مئی 2022سچ خبریں:  تل ابیب میں یوکرین کے سفارت خانے نے آج جمعہ

پاکستان میں 2014 کے بعد سب سے زیادہ خودکش حملے رواں برس ہوئے

🗓️ 25 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں 2014 کے بعد سب سے زیادہ

تیل کی طلاق سے لے کر ایران سے قربت تک،ریاض واشنگٹن دوریاں

🗓️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: ان دنوں سعودی عرب یہ ظاہر کرنے کا کوئی موقع

جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کا کیس سماعت کیلئے مقرر

🗓️ 2 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری

صیہونی دھمکیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ہزاروں فلسطینیوں کی مسجد الاقصی میں حاضری  

🗓️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:مسجد الاقصی میں ہزاروں فلسطینیوں کی موجودگی نے صیہونی حکومت

ایران نے امریکہ کے یوم آزادی پر کس چیز کا جشن منایا؟

🗓️ 14 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کے قریب ایک اشاعت نے امریکہ کے یوم آزادی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے