ملک میں 15 اکتوبر سے پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں 15 اکتوبر سے پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے یکم اکتوبر سے عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 دنوں کے دوران 12 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا ہے اور اگلے تین روز تک قیمتوں میں اضافے کا رحجان برقرار رہنے کا امکان ہے،البتہ دیکھنا یہ ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم اضافے کے لیے کتنی سبسڈی دیتی ہے۔

پٹرول کی قیمت 7 روپے فی لیٹر جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 10 روپے فی لیٹر بڑھائے جانے کا امکان ہے۔اضافے کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر سے ہو گا۔یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے سے 8 روپے تک کا اضافہ کیا گیا تھا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 8 روپے 82 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یوں پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 127 روپے 30 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 99 روپے 51 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 4 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 31 پیسے مقرر کر دی گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا، یہ قیمتیں 15 اکتوبر تک نافذ العمل رہیں گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم بڑھانے سے حکومت کو 2 ارب روپے کا نقصان ہوا، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پٹرولیم لیوی کم ہو کر دو، ڈھائی روپے پر آگئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ گئی ہیں۔ خطے کےمقابلےمیں پٹرول کی قیمتیں پاکستان میں کم ہیں۔ کورونا کی صورتحال نے پاکستان کو متاثر کیا، غریب کو سبسڈی دیں گے۔

مشہور خبریں۔

بھارت نے ہندوتوا سوچ کو دنیا میں پھیلانے کی کوشش کی۔ حنا ربانی کھر

🗓️ 13 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور سابق وزیر

انصاراللہ یمن کا فلسطینی مزاحمت کی حمایت کا اعلان

🗓️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے سیاسی دفتر کے رکن عبداللہ النعمی نے فلسطینی

سعودی بادشاہ اور ولی عہد کو ایرانی صدر کے 2 خطوط میں کیا کہا گیا ؟

🗓️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس نے لکھا ہے

تحریک عدم اعتماد سے کوئی خطرہ نہیں: اسد عمر

🗓️ 14 فروری 2022لاہور( سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے

صیہونی حکومت کے سربراہ ترکی کے راستے پر

🗓️ 7 مارچ 2022سچ خبریں:   اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ بدھ کو ترکی کے صدر رجب

وزیر اعظم معاون خصوصی شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

🗓️ 28 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور کی مقامی عدالت نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی

پہلا امریکی پوپ کون ہے؟

🗓️ 9 مئی 2025سچ خبریں: بالآخر، ویٹیکن میں کارڈینلز کے دو دن کے غور و

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور روس کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،روس یوکراین تنازعہ پر گفتگو

🗓️ 6 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستانی وزیرخارجہ  نے اپنے روسی ہم منصب سے ٹیلی فون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے