?️
اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس کی چوتھی لہرکے وار جاری ہیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوان کورونا وائرس کے مزید 79 مریض انتقال کر گئے جبکہ 3 ہزار 980 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 64 ہزار 53 ٹیسٹ کیئے گئےجبکہ 3 ہزار 980 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔این سی اوسی نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے اب تک انتقال کر جانے والے مریضوں کی تعداد 26 ہزار 114 ہو چکی ہے جبکہ کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 75 ہزار 558 ہو گئی۔
دوسری جانب سیکریٹری ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح لاہور میں 11 فیصد، فیصل آباد میں 8 اعشاریہ 3 فیصد اور راولپنڈی میں 6 اعشاریہ 5 فیصدر ریکارڈ کی گئی۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کا عمان کے سلطان سے ٹیلی فونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی
?️ 8 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر وزیراعظم شہباز
جون
سعودیوں نے یمن کے صعدہ کو توپ خانے سے نشانہ بنایا
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: یمن کے نہتے اور بے گناہ عوام کے خلاف سعودی
جنوری
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو اہم دورہ کرنے سے روک دیا
?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان
جنوری
طالبان کی عالمی سطح پر پہچان قانونی نہیں: لاوروف
?️ 26 ستمبر 2021 سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق لاوروف
ستمبر
مقبوضہ کشمیر میں دو سال سے محصور کشمیری اور عالمی برادری کی شرمناک خاموشی
?️ 12 اگست 2021(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتہاپسند حکومت کی جانب سے دو
اگست
لبنان کی صیہونی حکومت کے خلاف کاروائی
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: جمعہ کے روز اقوام متحدہ میں لبنان کے نمائندے نے
جنوری
پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا گیا
?️ 18 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کےقومی خلائی ادارے اسپارکو کی جانب سے
جنوری
عمران خان سے ملاقات کے دوران تحریک عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی:پرویز الہی
?️ 3 مارچ 2022لاہور:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری
مارچ