ملک بھر میں کورونا سے مزید 39 افراد انتقال کر گئے

کورونا وائرس سے مزید27 افراد جاں بحق

🗓️

لاہور (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار  جاری ہیں پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 77 ہزار 573 ہوگئی، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 39 اموات ریکارڈ ہوئیں۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح چھ اعشاریہ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 77 ہزار 573 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 498 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 93 ہزار 478، سندھ میں 5 لاکھ 55 ہزار 920، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 7 ہزار 820، بلوچستان میں 34 ہزار 986، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 74، اسلام آباد میں ایک لاکھ 32 ہزار 711 جبکہ آزاد کشمیر میں 41 ہزار 584 کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ ایں ڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے1 ہزار 663 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 42 ہزار263 تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 39 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 687 ہوگئی۔

پنجاب میں 13 ہزار 322، سندھ میں 7 ہزار 958، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 87، اسلام آباد میں 995، بلوچستان میں 370، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 766 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دوسری جانب کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ملک کے بیشتر شہروں میں تعلیمی ادارے بند کر دئے گئے ہیں تاکہ عالمی وبا کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

مشہور خبریں۔

اپوزیشن کا ہدف وزیر اعظم کو ڈسٹرب اور پریشان کرنا ہے

🗓️ 9 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد اپوزیشن بوکھلاہٹ

الاقصیٰ طوفان کے بعد تل ابیب کے ساتھ مسقط کے تعلقات ختم

🗓️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں:رائے الیوم نے اپنے ایک مضمون میں غزہ کے عوام کے

فلسطین کی حمایت نہ کرنے والے عرب غدار ہیں: اسلامی جہاد

🗓️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصی طوفان آپریشن کی پہلی برسی کے موقع پر سرایا القدس

14 سال بعد پی آئی اے نے اسلام آباد سے اپنی پرواز بحال کر دی

🗓️ 20 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے سیاحت

ایرانی تیل کی برآمدات میں چالیس فیصد اضافہ

🗓️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:ایرانی تیل کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس ملک

اقوام متحدہ نے تل ابیب اور بیروت کے درمیان گیس کے تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر زور دیا

🗓️ 7 جون 2022سچ خبریں:   اقوام متحدہ نے لبنان اور صیہونی حکومت پر زور دیا

وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں قانونی رکاوٹ نہیں، عطااللہ تارڑ

🗓️ 3 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ

صیہونی غزہ کے کن علاقوں کی تاک میں ہیں؟

🗓️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی فوج نے شہدا الاقصیٰ اسپتال کے اطراف کے علاقوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے