?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے جہاں ملک بھر کے عوام سنت ابراہیمی کی پیروی میں اپنے جانور اللہ کی راہ میں قربان کررہے ہیں۔
ملک بھر میں صبح کا آغاز نمازِ عید کے اجتماعات سے ہوا، اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومت کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نمازِ عید کی ادائیگی کے لیے ہزاروں روح پرور اجتماعات منعقد کیے گئے۔
مساجد، عید گاہوں، امام بارگاہوں اور کھلے میدانوں میں ہونے والی نماز کے دوران علمائے کرام نے اپنے خطبات میں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسمٰعیلؑ کی عظیم قربانی کے فلسفے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
بعد ازاں، امت مسلمہ کی بہتری، ملک کی ترقی وخوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر عید گاہوں اور مساجد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
صدر اور وزیراعظم کی قوم کو عید کی مبارکباد
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔
صدر زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں اپنے رویوں میں قربانی، محبت، بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دینا ہوگا جب کہ بطور قوم ایک دوسرے کا سہارا بن کر پاکستان کو ایک عظیم اور خوشحال ملک بنانا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہے، قربانی اور اتحاد کے جذبے کی ضرورت ہے، قربانی کا جذبہ ہی پاکستان کی تقدیر بدل سکتا ہے۔
فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس کی عید کی مبارکباد
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان نے قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ’پاکستان کی مسلح افواج امن، ترقی اور قومی یکجہتی کے لئے دعا گو ہیں جب کہ مسلح افواج قوم کے ساتھ کھڑی ہے اور دفاع وطن کے لئے ہمہ وقت تیار ہے‘۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستانی قوم کی غیرمتزلزل استقامت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، عیدالاضحیٰ قربانی، اتحاد اور غور و فکرکا مقدس موقع ہے، اللہ کرے یہ بابرکت موقع ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی کو فروغ دے اور اس ملی یکجہتی کو مضبوط کرے۔
مزید کہا ’آج شہدا کو یاد کرنے اور ان کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا بھی دن ہے‘۔
بلاول بھٹو زرداری کا پیغام
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقدس دن ہمیں قربانی، ہمدردی، یکجہتی کا پیغام دیتا ہے، یہی اقدار انسانوں کو جوڑتی، ایک منصفانہ، پرامن معاشرے کی بنیاد رکھتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ دراصل ایثار کے جذبے کے احیا کا دن ہے، عیدالاضحیٰ مفادات کو اجتماعی بھلائی کے لیے چھوڑنے کا نام ہے، یہ عید ضرورت مندوں کی مدد، مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہونےکا نام ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پرمسرت موقع پر غریب، نادار طبقے کو ہرگز نہ بھولیں بلکہ ان کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں، دعاگو ہوں کہ یہ عید قوم کو وحدت اور ہرگھرکو خوشیوں سے بھر دے۔


مشہور خبریں۔
کیا نیویارک میں نیتن یاہو اور الجولانی کی خفیہ ملاقات ہوگی؟ صہیونی میڈیا کا دعویٰ
?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم
جون
بیٹے کی فائرنگ سے زخمی جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ چل بسے
?️ 28 اگست 2025مالاکنڈ (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ
اگست
غزہ کے 18 ہسپتال بند، صحت کا نظام مکمل طور پر تباہ
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: ڈاکٹر منیر البرش، غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل،
اپریل
جہاد اسلامی فلسطین تنظیم کی فوج وونگ سرایا القدس ہائی الرٹ
?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل کے اعلان کے بعد
اکتوبر
معید یوسف نے پنج شیر میں پاکستان کے طالبان کو مدد فراہم کرنے کے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیا
?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)مشیر قومی سلامتی معید یوسف نےکہا ہے کہ پنج شیر
ستمبر
تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسینیشن سے متعلق اہم فیصلہ
?️ 19 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او
جنوری
بھارت کے نئے فوجی بھرتی کے منصوبے پر ہونے والے مظاہرے
?️ 17 جون 2022سچ خبریں: بھارتی حکومت کے مسلح افواج میں بھرتی کے نئے منصوبے
جون
دستاویزات فوری طور پر واپس کریں!:ٹرمپ کا امریکی پولیس سے خطاب
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:ٹرمپ ان اہم دستاویزات کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں
اگست