?️
اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں آج جشن عید میلاد النبیﷺ انتہائی عقیدت اور مذہبی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے، صدر مملکت اور وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغامات میں اس دن کی مناسبت سے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے، بارہ ربیع الاول کی مرکزی تقریب آج کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی۔
تفصیلات کےمطابق محسن انسانیت محبوب خدا آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفیٰﷺکی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن میلاد النبیﷺآج عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا ۔سرکار دو جہاں محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت با سعادت نے دنیا کی تاریکی کو اپنے نور مجسم سے روشنیوں میں بدل دیا۔آپ کی ذات گرامی صورت میں اجمل اور سیرت میں اکمل ہے۔
جشن ولادت ﷺ کے عظیم الشان موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہم اپنےنبی ﷺکایوم ولادت پورےملک میں منائیں گے، عیدمیلادالنبیﷺبھرپورطریقےسےمنائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ کل صبح صدرعارف علوی ایک تقریب کی میزبانی کریں گے، دوپہرمیں کنونشن سینٹرمیں یہ مبارک دن مناؤں گا۔
ملک بھر میں جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں عاشقان رسول ﷺ نے اپنے گھروں کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجا رکھا ہے۔جشن میلاد النبیﷺ کے موقع پر تمام سرکاری وغیرسرکاری عمارتوں پرچراغاں کیا گیاہے جبکہ گھروں، مساجد، دفاتر، مارکیٹوں، بازاروں اور شاہراوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید میلادالنبیﷺ پرپاک فوج کی جانب سے 31 توپوں کی سلامی دی جائے گی اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔اس کے علاوہ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی، عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر جلوسوں اور محفلوں کی حفاظت کے لیے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کی جانب سے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
بارہ ربیع الاول کی مرکزی تقریب آج کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی، اس سلسلے میں وزیر مذہبی امورنورالحق قادری اورسینیٹر فیصل جاوید نے آج کنونشن سینٹرکا دورہ کیا اور انتظامات کاجائزہ لیا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کا مستقبل خطرے میں پڑسکتا ہے، اسرائیلی ذرائع کا حکام کو انتباہ
?️ 31 جولائی 2025اسرائیل کا مستقبل خطرے میں پڑسکتا ہے، اسرائیلی ذرائع کا حکام کو
جولائی
تھکاوٹ اور جسمانی مسائل کے باعث پوپ فرانسس کے مستعفی ہونے کا امکان
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:عالمی کیتھولک کے رہنما پوپ فرانسس نے تھکاوٹ اور جسمانی وجوہات
مارچ
پاکستانی وزیر دفاع کی افغانستان پر حملے کے امکان کے بارے میں بات چیت
?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان میں تحریک طالبان
مارچ
’تناؤ کا فائدہ دشمن کو ہوگا‘ پاک ایران کشیدگی میں کمی کے آثار، مثبت پیغامات کا تبادلہ
?️ 19 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی
جنوری
سب سے پہلے ایک اعلان کرو پھر اس کی ’کامیابی‘ کا باقاعدہ اعلان کرو
?️ 7 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر مشاہد حسین سید
اپریل
غزہ مظالم کی سنسر شپ کے خلاف احتجاج؛ لندن میں بی بی سی کی عمارت کے سامنے سینکڑوں افراد جمع ہیں
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: سیکڑوں فلسطینی حامیوں نے لندن میں بی بی سی کے
مئی
فرانس اور الجزائر کے تعلقات کیوں کشیدہ ہیں؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: فرانس اور الجزائر کے درمیان تعلقات 2019 کے بعد سے
اگست
بن سلمان کی اپنے دور حکومت میں سعودی عرب کی خدمات
?️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 2017 میں اقتدار کے
جولائی