?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے سیشن عدالت کے اس حکم کو کالعدم قرار دے دیا ہے جس میں صوبائی حکومت کو ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والے ماں بیٹے کے قانونی ورثا کو دیت ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق 2023 میں پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے ایک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے 2022 کے حکم کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی، جس میں ایک ڈرائیور کو ایک خاتون اور اس کے بیٹے کی موت کے الزام میں بری کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو متوفین کے ورثا کو دیت ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔
سماعت کے آغاز میں ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے ڈویژن بینچ کے سامنے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی جانے والی بریت کے خلاف اپیل نہیں کریں گے لیکن اس فیصلے میں صوبائی حکومت کو جاری کردہ حکم کے حوالے سے اپیل کی اجازت دی جائے کیونکہ یہ قانون کی نگاہ میں قابل قبول نہیں ہے۔
بینچ کے سربراہ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیے کہ تعزیرات پاکستان کی شق 53 کے تحت دیت کی ادائیگی ایک ایسی سزا ہے جس کی ادائیگی مجرم کو کرنا تھی۔
بینچ نے ریمارکس میں کہا کہ تعزیرات پاکستان یا کسی دوسرے قانون میں ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ اگر ملزم الزامات سے بری ہوجاتا ہے تو صوبائی حکومت مقتولین کے قانونی ورثا کو دیت کی ادائیگی کی ذمہ دار ہے۔
عدالت نے ریمارکس میں مزید کہا مذکورہ عدالت نے صوبائی حکومت کو دیت ادا کرنے کی ہدایات دے کر اپنے دائرہ کار سے تجاوز کیا ہے لہٰذاعدالتی ہدایات کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔
ملزم ڈرائیور، محمد رشید کو 2015 میں گل بہار پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک موٹر سائیکل پر سوار محمد عامر، اس کی بیوی، سحر اور ان کے بیٹے حذیفہ کو کچلنے کے الزام میں چارج کیا گیا تھا، اس حادثے میں خاتون اور ان کا بیٹا جاں بحق ہوگئے تھے، سیشن کورٹ نے مقتولین کے قانونی ورثا کی جانب سے ملزم کو معاف کرنے کے بعد اس کو بری کر دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی نے درخواست دیے بغیر ڈی چوک پر احتجاج کیا، سیکریٹری داخلہ کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب
?️ 11 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی سیکریٹری داخلہ نے پی ٹی آئی
دسمبر
افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول دوبارہ کھولنے کی امید
?️ 5 اگست 2022سچ خبریں: طالبان کے ایک سینئر رکن انس حقانی نے افغانستان
اگست
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے: ایم ڈی آئی ایم ایف
?️ 28 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ
اپریل
معمول سے 40 فیصد کم بارشیں، آبی ذخائر خالی ہونے کے قریب، 3 صوبوں میں خشک سالی کا الرٹ جاری
?️ 25 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں
مارچ
ہواوے کمپنی کو 40 ارب ڈالرز کے خسارے کا سامنا
?️ 27 ستمبر 2021بیجنگ(سچ خبریں) گذشتہ چھ ماہ کے دوران اسمارٹ فون کے کاروبار میں
ستمبر
برطانوی کمپنی کا شیل پاکستان خریدنے میں اظہار دلچسپی
?️ 17 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) شیل پاکستان لمیٹڈ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی
اکتوبر
فلسطینی عوام کے حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم فلسطین اور غزہ
اکتوبر
ترکی روس کے ساتھ تعلقات میں ایک نیا صفحہ کھولنے کے لیے تیار : اردوغان
?️ 6 اگست 2022سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے جمعہ 5 اگست
اگست