?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب پولیس نے رات گئے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی رہائش گا پر چھاپا ما را ہے۔ جاوید ہاشمی کی ملتان میں واقع رہائش گاہ پر رات گئے چھاپا مارا گیا ہے۔ جاوید ہاشمی کے نواسے قاسم ہاشمی نے دعویٰ کرتے ہوئے پولیس کے چھاپے سے متعلق بتایا۔
قاسم ہاشمی نے الزام عائد کیا کہ رات گئے پولیس نے جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، جاوید ہاشمی کی غیر موجودگی پر پولیس ان کے قریبی رشتہ دار کوگرفتار کرکے لےگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ملتان میں پولیس کی بھاری نفری سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے گھر کے باہر پہنچ گئی تھی، جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی پنجاب اسمبلی کی نشست پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس کارروائی سے 2 روز قبل پنجاب پولیس نے جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن کروانے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا جس میں سینئیر سیاستدان کے 2 داماد اور 2 نواسوں سمیت 36 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ مقدمہ درج کیے جانے سے ایک روز قبل مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ مار کر ان کے داماد اور نواسے سمیت 8 ملازمین کو گرفتار کر لیا تھا۔
جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر یہ چھاپہ پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن کے دوران مارا گیا تھا جس میں مہر بانو قریشی اور زین قریشی کو بھی شرکت کرنا تھی، چھاپے کے دوران گرفتار ہونے والے ان کے داماد زاہد بہار ہاشمی آزاد امیدوار ہیں۔
یاد رہے کہ 22 جنوری کو جاوید ہاشمی نے عام انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا تھا۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا تھا کہ وہ کسی کے حق میں نہیں لیکن الیکشن سے دستبردار ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنا سیاسی وزن تحریک انصاف کے پلڑے میں ڈالتے ہیں اور الیکشن سے دستبردار ہوتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
بن سلمان نے ٹرمپ سے گفتگو میں کیا کہا؟
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو
نومبر
اگر ہم خود آئینی مقدمے کا فیصلہ کردیتے ہیں تو ہمیں کون روکنے والا ہے، جسٹس منصور
?️ 11 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور
نومبر
کچھ ممالک نے دہشتگردی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا‘ پاکستان پڑوسیوں سے مستحکم تعلقات چاہتا ہے، وزیراعظم
?️ 1 ستمبر 2025شنگھائی: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان امن
ستمبر
امریکہ کو ایران کے منطقی مطالبات کا جواب دینا چاہئے : بیجنگ
?️ 24 جون 2022سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ایرانی ہم منصب
جون
دہشت گردوں اور موساد کے خلاف میزائل حملہ کر کے ایران کیا کہنا چاہتا ہے؟عطوان
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: ایک سینئر علاقائی تجزیہ کار نے شام اور عراق میں
جنوری
چین نے کورونا ویکسین کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
?️ 21 جون 2021بیجنگ (سچ خبریں) چین نے کورونا ویکسین کے حوالے سے اہم اعلان
جون
شہید سلیمانی کے نزدیک مسئلہ قدس کا کیا مقام تھا؟
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: مزاحمت کے محور میں اب تک کئی نامور اور ممتاز
دسمبر
دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے: فوادچوہدری
?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے
مارچ