?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے غزہ کی پٹی میں الاہلی ہسپتال پر اسرائیل کی جانب سے حالیہ بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔
گزشتہ رات (17 اکتوبر کو) غزہ شہر کے الاہلی عرب ہسپتال پر اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے کے نتیجے میں 500 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے جن میں زیادہ تر بچے شامل تھے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے ہسپتال کو نشانہ بنایا جس میں طبی عملہ، مریض اور بے گھر ہونے والے افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔
اسرائیل کی جانب سے ہسپتال پر حالیہ بمباری کے بعد ملالہ یوسف زئی نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی ہے۔
ملالہ یوسف زئی نے ویڈیو پیغام کے کیپشن میں لکھا کہ ’غزہ شہر کے الاہلی ہسپتال پر بمباری کا واقعہ دیکھ کر بہت خوفزدہ ہوں، میں اس واقعے کی واضح الفاظ میں مذمت کرتی ہوں، میں اسرائیلی حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ غزہ میں خوراک اور ادویات کی امداد کی فراہمی کی اجازت دی جائے اور سیز فائر کا بھی مطالبہ کرتی ہوں۔
اس کے علاوہ ملالہ یوسف زئی نے غزہ کے لیے 3 لاکھ ڈالرز کی امداد کا بھی اعلان کیا۔
اس کے علاوہ نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میں یہاں فلسطین، اسرائیل اور دنیا بھر میں امن کے لیے پکارنے والے لوگوں تک اپنی آواز پہنچانے کے لیے آئی ہوں، سب کو سزا دینا مسئلے کا حل نہیں ہے، غزہ میں نصف افراد کی عمر 18 سال سے کم ہے انہیں پوری زندگی بمباری اور ناجائز قبضے میں گزارنے پر مجبور نہ کیا جائے، میں ہر شخص سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ فلاحی اداروں کو عطیہ کریں جو غزہ میں انسانی امداد فراہم کر رہی ہیں‘۔
حماس کے زیرانتظام غزہ کی حکومت نے ہسپتال میں حملے کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ کئی دہائیوں سے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بمباری کے بعد 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل کے فوجی اڈوں اور بستیوں پر اچانک حملہ کیا تھا۔
اس حملے کے ردعمل میں گزشتہ 10 دنوں کے دوران اسرائیل کے جنگی طیارے غزہ کی پٹی پر مسلسل بمباری کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ڈھائی ہزار سے زائد فلسطینی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جن میں سے ایک چوتھائی تعداد بچوں کی ہے۔


مشہور خبریں۔
ایران کے لیے اسرائیلی جاسوس کا انکشاف
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی داخلی سلامتی کے سابق سربراہ ایرک ہیرس
نومبر
بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کا 4 رکنی کمیٹی بنانے کا اعلان
?️ 21 جنوری 2023کراچی(سچ خبریں) کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران مبینہ دھاندلی
جنوری
نیتن یاہو کا انتہاپسند اتحاد اور صہیونی معاشرے کے مسائل
?️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں نئی کابینہ کی تشکیل کے لیے مذاکرات کا
نومبر
کیا عالمی عدالت نتین یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر سکتی ہے؟
?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: تل ابیب کے رہنماؤں نے ایک خصوصی اجلاس منعقد کر
اپریل
نیتن یاہو کو جنگ روکنے پر مجبور کریں!
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: جہاں اسرائیلی وزیر اعظم اور ان کی انتہا پسند کابینہ
جون
صدر عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات
?️ 7 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہو
دسمبر
عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر
جولائی
سلامتی کونسل عالمی ادارہ ہے یا امریکی؟ ثبوت
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کی پٹی میں
جنوری