?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) جیل حکام کی جانب سے ملاقات کے وعدے کے باوجود سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں کو آج پھر اڈیالہ جیل کے باہر ہی روک لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں کو آج بھی اڈیالہ جیل کے باہر چوکی پر روک لیا گیا جب کہ آج پولیس نے عمران خان کی بہنوں کی ان کے بھائی سے ملاقات کرانے کا وعدہ کیا تھا، اس کے باوجود اڈیالہ جیل جانے والے راستوں پر پھر رکاوٹیں لگاتے ہوئے پولیس تعینات کردی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو پولیس نے گورکھپور ناکے پر روک دیا، عمر ایوب کو اڈیالہ جیل کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی، اسی طرح صاحبزادہ حامد رضا اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر کو بھی پولیس نے اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا، اس موقع پر صاحبزادہ حامد رضا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا سوائے اس کے کہ ہم یہاں پر امن طور پر آنے کی کال دیں، لارجر بنچ کے فیصلے آئے، کل چیف جسٹس نے سلمان صفدر کی ملاقات کا کہا لیکن نہیں ملنے دے رہے۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، وہ ملک کی شناخت ہیں، ان کے ساتھ یہ رویہ ہے تو پھر کیا توقع کی جاسکتی ہے، میرا نام کبھی بھی کمپرومائزڈ لوگوں کی فہرست میں شامل نہیں ہوگا، میں آج تحقیق کی ہے فارووڈ ایز رسیوڈ نہیں کیا کہ ملاقاتیں کیوں نہیں دی جارہی ہیں، پارٹی کے اندر ملاقاتوں کو لے کر تشویش تو ہے، سلمان اکرم راجہ جو فہرست بھیجتے ہیں ان کو ملاقات نہیں کرنے دی جاتی باقی لوگوں کو دی جاتی ہے، پارلیمانی کمیٹی یا سیاسی کمیٹی میں ہم اوتھ لے کر بیٹھتے ہیں لہذا اندر کی باتیں باہر نہیں کروں گا، کچھ لوگوں کے متعلق عام رائے ہے کہ وہ کمپرومائزڈ ہیں، جو لوگ اندر جاتے ہیں ان کے متعلق سوالات تو موجود ہیں، میں کمپرومائز پر لعنت بھیجتا ہوں۔


مشہور خبریں۔
حکومت نے گندم کی امدادی قیمت ختم کردی
?️ 7 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ہر سال کم از کم
فروری
پورے پاکستان نے آیت اللہ خامنہ ای کے خبطوں کو لائو دیکھا
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: پاکستانی نیوز چینلز نے اپنے معمول کے پروگراموں کو روک
اکتوبر
سعودی عرب میں ایک بار پھر نوجوانوں کو سزا دینے کا عمل شروع
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کے مبصرین نے اعلان کیا کہ سزائے موت میں
اگست
غلطی سے نامناسب شاعری گانے پر خدا سے معافی مانگتا رہا ہوں، عاطف اسلم
?️ 13 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ اگر انہوں
فروری
شہباز گل نے ان پر حملہ کرنے والوں کو معاف کردیا
?️ 16 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز
مارچ
اپوزیشن کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں: فواد چوہدری
?️ 5 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ ہم
جون
عزم استحکام آپریشن کے بارے میں اسد قیصر کا بیان
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: رہنما پی ٹی آئی اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد
جون
سپلائی کے مسائل کی وجہ سےگلیکسی ایس 21 ایف ای تاخیر کا شکار
?️ 15 جون 2021سیؤل ( سچ خبریں)سام سنگ گلیکسی ایس 21 ایف ای کو سپلائی
جون