?️
اسلام آباد (سچ خبریں) عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں عیدالاضحیٰ کے اجتماعات اور جانوروں کی قربانی پر پابندیوں پر پاکستان شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی اقدام کی مذمت کی ہے۔ ایسا اقدام مذہبی آزادی کے بنیادی حق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان بھارتی حکام کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں عیدالاضحیٰ کے اجتماعات اور جانوروں کی قربانی پر پابندیوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی تاریخ کے اہم ترین دن کے موقع پر نماز عید اور مذہبی اجتماعات پر پابندیوں سے بھارتی حکومت کی بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے جذبات کی توہین اور تعصب کی عکاسی ہے، یہ مذہبی آزادی کے بنیادی حق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
پاکستان نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے دیگر اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے مذہبی اور آزادی کے حق کو غصب کرنے اور بین الاقوامی قوانین اور کنونشنز کی خلا ف ورزیوں کا نوٹس لیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو اس حقیقت کا ادراک ہونا چاہئے کہ ایسے اقدامات کشمیریوں کی خواہش اور غیر قانونی بھارتی قبضہ سے آزادی کے جذبات کو نہیں دبا سکتے۔ پاکستان کشمیریوں کے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے جس کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداوں میں وعدہ کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
صہیونی فوج کا فلسطینی قیدی رہنما کو قتل کرنے کا منصوبہ
?️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی فوجیوں نے فتح تحریک کے قید رہنما مروان البرغوثی کو
اکتوبر
سپریم کورٹ کے از خود نوٹس سماعت کا احوال
?️ 19 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے آزادانہ تفتیش کے معاملات میں مداخلت کے
مئی
سوشل میڈیا پرلوگوں کی عزت اچھالنا قابل تعزیر جرم
?️ 19 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پرلوگوں کی عزت
فروری
یمن پر حملوں سے انصاراللہ کا آپریٹنگ کمزور نہیں ہوا
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں:بلومبرگ نیوز نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ
جنوری
امریکی سفارت کار کا حزب اللہ اور صیہونی حکومت کے درمیان ممکنہ جنگ کا دعویٰ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک امریکی سفارت کار نے صیہونی حکومت اور حزب اللہ کے
اکتوبر
فلسطینیوں کی اربعین زائرین کی خدمت
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کے مقصد کی مرکزیت اور امام حسین کی تحریک سے
ستمبر
تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس: عدالت کا فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم
?️ 1 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہلم پنڈ دادن خان
اپریل
پی سی بی چیئرمین کو ستانے لگی کرسی کی فکر
?️ 1 مارچ 2021کراچی{سچ خبریں} پاکستان کرکٹ بورڈ {پی سی بی} کے چیئرمین احسان مانی
مارچ