?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ کشمیر میں بھارت نے انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی ہے وہاں 90 لاکھ افرا د بدترین حالات میں کھلی جیل میں رہ رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر سے متعلق مغرب میں بہت زیادہ بات نہیں کی جاتی اور اس معاملے پر جان بوجھ کر خاموشی اختیار کی گئی ہے۔
چینی میڈیا کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وفدکے ہمراہ آئندہ ہفتے چین کے دورےکا منتظر ہوں، چین کے ساتھ ہمارے 70 سال پرانے قریبی دوستانہ تعلقات ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ مضبوط ہوئے ہیں جب کہ چین ضرورت کے وقت ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک نے بھی پاکستان اور چین کو قریب کیا ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت اور صنعت پرتوجہ دی جائےگی۔انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں ملک کی معیشت پرخاص توجہ نہیں دی گئی لیکن ہم معیشت پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کشمیر میں بھارت نے انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی ہے، وہاں 90 لاکھ افرا د بدترین حالات میں کھلی جیل میں رہ رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر سے متعلق مغرب میں بہت زیادہ بات نہیں کی جاتی اور مغرب میں کشمیر سے متعلق ایک خاص خاموشی ہے، ایک طرح سے کشمیر پر جان بوجھ کر خاموشی اختیار کی گئی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ 40 سال بعدافغانستان میں امن کا موقع ملاہے، اب عالمی برادری کوافغانستان کی صورتحال کو سمجھنا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
علی امین گنڈاپور کا صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ
?️ 9 اپریل 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس
اپریل
حزب اللہ کا اصرار اسرائیل کے پیچھے ہٹنے کا سبب بنا:امریکی سفارتکار
?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں سابق امریکی سفیر کے مطابق حزب اللہ نے
اکتوبر
فاتح کمانڈروں کو نشانہ بنانا تمام قوانین میں قابل مذمت ہے:عراقی وزیر اعظم
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر اور عراق کی
جنوری
اقوام متحدہ کا غزہ اور مغربی کنارے میں بین الاقوامی فوج کی تعیناتی کا مطالبہ
?️ 24 اگست 2026سچ خبریں: فلسطین امور میں اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر فرانسسکا البانیز
اگست
ابھی تو ہم نے اپنی پوری طاقت دکھائی ہی نہیں
?️ 25 مئی 2021سچ خبریں:غزہ میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ نے کہا کہ
مئی
اس صدی کے معاملہ کے مقاصد تل ابیب اور عرب ممالک کے ساتھ تعلقات
?️ 28 نومبر 2021سچ خبریں: صیہونی حکومت اور عرب ممالک کے درمیان معمول کے معاہدوں کا
نومبر
زهران ممدانی کون ہے؟ جو نیویارک کا میئر بنا
?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: زهران ممدانی نئی یارک شہر کے پہلے مسلمان میئر ہیں جنہوں
نومبر
وائٹ ہاؤس کا ماسکو مذاکرات پر ردعمل
?️ 6 ستمبر 2026سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اتوار کو اعلام کیا کہ امریکی نمائندگان
ستمبر