سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کی غیر حاضری پر وزیرخارجہ نے شکریہ ادا کیا

وزیر خارجہ کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلۂ خیال

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بل پاس ہونے پر اپوزیشن لیڈر سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی غیر حاضری کا مطلب حکومت کو اسپورٹ کرنا تھا۔ اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود ایوان بالا میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل صرف ایک ووٹ کی اکثریت سے منظور ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود ایوان بالا میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل صرف ایک ووٹ کی اکثریت سے منظور ہوگیا، جس کے بعد یوسف رضا گیلانی کو خاصی تنقید کا سامنا ہے۔لیگی سینیٹر مصدق ملک نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کا ایک ووٹ کم ہونے سے بل منظور کرکے پاکستان کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا گیا،تاہم حکومت اس صورتحال میں خاصی خوش نظر آ رہی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک ترمیمی مل 42 کے مقابلے میں 43 ووٹ سے پاس ہوا۔پی ٹی آئی اور اتحادی سینیٹرز کا بل پاس کرانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، خاص طور پر اپوزیشن لیڈر سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی غیر حاضری کا مطلب حکومت کو اسپورٹ کرنا تھا،یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہی۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میری عدم موجودگی کا شک(ن) لیگی قیادت کو کرنا چاہیے مصدق ملک کو نہیں، بطوراپوزیشن لیڈر سینیٹ میں میری شرکت ضروری تھی، حکومت نے جان بوجھ کر ایجنڈا تاخیر سے جاری کیا، ملتان میں ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کرسکا۔

انہوں نے مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پارٹی رہنما نور ربانی کھر کی رسم قل کی وجہ سے ملتان میں تھا، پرانے ساتھیوں کے غم میں شریک تھا، اسلام آباد نہیں پہنچ سکتا تھا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت نے سیاسی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے، حکومت نے جان بوجھ کر رات کے اندھیرے میں اجلاس بلایا، چاہتے ہوئے بھی صبح سینیٹ اجلاس میں نہیں پہنچ سکتا تھا، حکومت کا وطیرہ ہے کہ ایجنڈا تاخیر سے جاری کرتی ہے۔

میرے علاوہ اور بھی ارکان سینیٹ اجلاس میں موجود نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ بطور اپوزیشن لیڈر ایوان میں میری شرکت ضروری تھی، ایجنڈا تاخیر سے ملنے پر سینیٹ اجلاس میں شرکت نہیں کرسکا۔ انہوں نے کہا کہ شک کرنا ہے تو ن لیگی قیادت کو کرنا چاہیے مصدق ملک کو نہیں۔

مشہور خبریں۔

مایا علی اور بلال اشرف کی فلم ’خان تمہارا‘ کو عید الاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان

?️ 12 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا، بلال اشرف اور

ملک بھر میں کورونا سے مزید 79 افراد کا انتقال ہو گیا

?️ 4 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس  کی چوتھی لہرکے وار جاری ہیں

شادی کے بعد پہلی بار شعیب ملک اور ثنا جاوید کی ایک ساتھ ویڈیوز وائرل

?️ 17 فروری 2024ملتان: (سچ خبریں) کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید گزشتہ ماہ

فیس بک سے ایران سے متعلق اکاؤنٹس کا مجموعہ حذف

?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں: فیس بک نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایرانی

ایرلینڈ میں صہیونی مصنوعات پر پابندی 

?️ 14 جولائی 2025 سچ خبریں:ایرلینڈ کی پارلیمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی

کیا امریکہ اور اسرائیل غزہ میں اپنے اہداف تک پہنچے ہیں؟

?️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے غزہ کی

ٹرمپ کی نظر میں یورپ کی حیثیت؛جرمن میگزین کی رپورٹ

?️ 13 دسمبر 2025سچ خبریں:جرمن میگزین فوکس نے امریکی قومی سلامتی کی نئی دستاویز کا

انسانوں کو جلانا، بچوں کو مارنا معمول نہیں، سوارا بھاسکر اسرائیلی ظلم پر بول پڑیں

?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: بولی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے اسرائیلی جارحیت اور ظلم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے