?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مفاہمی پالیسی کے تحت صو بے کے تمام سیاسی اسٹیک ہو لڈرزکو ساتھ لیکر چلیں گے، بلو چستان کے مسائل پیچید ہ ہیں ،ایک پارٹی کی جانب سے مسائل حل کرنامشکل ہو گا ہم سب سر جوڑ کر اگر کام کریں تو بلوچستان کے مسائل حل ہوسکتے ہیں، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی سے درخواست کی ہے کہ پہلا دورہ وہ گوادر کا کریں جہاں گزشتہ چند دنوں میں بارشوں سے کافی نقصان ہوا ہے، وزیر اعلی گوادر کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے اہم اعلانات بھی کریں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو وزیراعلی ہاوس میں وزیراعلی بلو چستان کے ہمراہ اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ پر یس کانفرنس کر تے ہو ئے کیا۔
اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے انجینئر زمرک اچکزئی،بلو چستان عوامی پارٹی کے رکن اسمبلی میر ضیااللہ لانگو، رکن اسمبلی سردار عبد الرحمان کھیتران و دیگر بھی موجود تھے۔ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ و بلوچستان میں حکومت سنبھال رہی ہے کوشش ہے کہ معاشی معاہدے پر عمل درآمد کریں، صو بائی وسائل کو بروئےلاکر صو بوں کو معاشی طور پر مستحکم کیا جا سکتا ہے ،چاہتے ہیں بلوچستان کے عوام کو ریلیف دیں، بلو چستان میں شہدا کی جماعت حکومت کرنے جارہی ہے، مفاہمتی پا لیسی پر عمل در آمد کر کے دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل در آمد کرایا جا ئے، بلو چستان میں لا پتہ افراد کا مسئلہ دیرینہ مسئلہ ہے، چاہتے ہیں پارلیمانی کمیٹی بناکر لاپتہ افرادکا مسئلہ حل کریں،پیپلز پارٹی نے بلوچستان کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ،صدر کیلئے امیدوار لانا سنی تحریک کا حق ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آصف زرادی کے مقابلے میں محمود خان اچکزئی اگر پی ٹی آئی کا صدارتی امیدوار ہے تو وہ خود کو قوم پرست نہ کہے بہتر ہے۔


مشہور خبریں۔
شہباز گل کے خلاف جاری وارنٹ منسوخ ہو گئے
?️ 1 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) عدالت نے معاون خصوصی شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ
نومبر
پی ٹی اے کا نادہندہ ایل ڈی آئی کمپنیوں کے آپریشنز فوری بند نہ کرنے کا فیصلہ
?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے
جولائی
حکومت چینی بحران کا حساب لے، پیکا ایکٹ کے ڈر سے نہیں بولتا: ندیم افضل چن
?️ 28 ستمبر 2025لاہور:(سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے
ستمبر
پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل فنڈزکی کمی کے باعث غیرفعال ہوگئی
?️ 5 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پارک) حکومتی عدم توجہ
جولائی
حریت کانفرنس کی طرف سے ہندو پجاری کے گستاخانہ بیانات کی مذمت
?️ 11 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اکتوبر
پاک-امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات کل سے شروع ہوں گے
?️ 5 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی مذاکرات
مارچ
برطانیہ میں لیبر پارٹی اقتدار میں؛برٹش پاکستانیوں کی اکثریت مایوس،وجہ؟
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں 14 سال بعد
جولائی
یمن کی انصاراللہ سے یورپی یونین کوکیا تشویش ہے؟
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار نے ایک بار
جون