معدنیات بل سے متعلق عمران خان نے اہم احکامات دیئے ہیں، جنید اکبرخان

?️

پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے صدر اور قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان نے مجھے معدنیات بل سے متعلق اہم احکامات دیئے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر خان نے کہا کہ عمران خان نے مجوزہ معدنیات قانون پر ووٹنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جب تک میری اُن سے ملاقات نہیں ہوتی تب تک بل پاس نہیں ہوگا، میں نے عمران خان کے احکامات پی ٹی آئی ارکان تک پہنچا دیئے ہیں، بل کا جائزہ لینے کے لیے میں نے 3 رکنی کمیٹی بھی قائم کی تھی، قائم کمیٹی نے رپورٹ تیار کرکے مرکزی قیادت کو ارسال کردی۔

دوسری طرف وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنداپور کا کہنا ہے کہ معدنیات بل پر فضول باتیں کی جا رہی ہیں کہ جی یہ ہوگیا وہ ہو گیا، کچھ بھی نہیں ہوا، جو بل ہم اسمبلی میں لے کر گئے ہیں اس کی کوئی ایک شق بتا دیں جس میں اختیارات ایس آئی ایف سی یا وفاق کو جائیں، یہ نہ ہو سکتا ہے اور ہی نہ ہم کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے وفاقی حکومت کے افغانستان کے حالیہ دورے پر سخت تنقید کی اور کہا کہ وفاقی وفد کا افغانستان کا دورہ ان کے پلان کے مطابق نہیں تھا، اور نہ ہی اس میں خیبرپختونخوا حکومت کو اعتماد میں لیا گیا، وفاقی وفد صرف کوٹ پینٹ پہن کر گیا اور ہمیں نہیں معلوم کہ وفد نے وہاں جا کر کس نوعیت کے معاملات پر بات چیت کی، خیبرپختونخواہ کو اس عمل سے الگ رکھ کر کیے گئے مذاکرات کبھی بھی مثبت نتائج نہیں دے سکتے، ہم اپنے صوبے کے مفادات کے نگہبان ہیں اور وفاق کو چاہیئے کہ وہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ضرور کرے لیکن ایسے اہم قومی معاملات میں صوبے کو نظرانداز نہ کرے، اگر خیبرپختونخواہ کو اعتماد میں نہ لیا گیا تو بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

مشہور خبریں۔

سویدا میں جنگ بندی پر شامی ڈروز کے روحانی پیشوا کا ردعمل

?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: حکمت الهجری، سوریہ کے دروزی برادری کے روحانی رہنما، نے

امریکہ اور چین کے وزرائے دفاع کی بے مثال ملاقات

?️ 10 جون 2022سچ خبریں:چین کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اعلان کیا ہے کہ چینی

عراق کی سیاسی پیش رفت کے بارے میں نوری المالکی کا بیان

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:    عراق کے سابق وزیر اعظم نوری المالکی نے آج

آرمی چیف سے یورپی یونین کے سفیر نے ملاقات کی

?️ 31 جنوری 2022راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر

اردوغان کی دو اسٹریٹیجک غلطیاں :ترک تجزیہ کار کا تجزیہ

?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:کئی دنوں سے اردوغان کی بیماری اور سستی کی خبروں نے

روس کے ساتھ جنگ میں یوکرین کی فوج کے نقصانات اور تھکن کا اعتراف

?️ 11 جولائی 2022سچ خبریں:    یوکرین کو بڑے پیمانے پر فوجی امداد کے حوالے

یورپ میں غزہ کے حق میں مظاہرے جاری

?️ 8 جون 2025اس ہفتے بھی متعدد یورپی ممالک میں غزہ کے باشندوں کے حق

غزہ میں مزاحمت کاروں کے حملے میں 4 صیہونی فوجی ہلاک

?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ اس کے چار فوجی غزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے