مشرق وسطی جنگ، حکومت کا پارلیمانی لیڈروں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

سپریم کورٹ کے فیصلے سے پی ٹی آئی کو کیا فائدہ ہوگا؟

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) ایران پر حملے سے پیدا صورتحال پر حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی لیڈروں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔

پارلیمنٹ کو مشرق وسطیٰ اور ایران اسرائیل جنگ پر ان کیمرہ بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے پارلیمانی لیڈران اور اپوزیشن لیڈرز کو مدعو کیا ہے۔ وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پارلیمانی لیڈران کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، ان کیمرہ بریفنگ کل ساڑھے 11 بجے ہوگی، بریفنگ کیلئے کوآرڈینیشن کی ذمہ داری رانا ثناءاللہ کو دی گئی ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی خطے کی صورت حال پر تفصیل سے گفتگو کی ہے اور کہا کہ پاکستان دل و جان سے ایران کے ساتھ کھڑا ہے، ملک میں اس معاملے پر غلط رنگ نہ پھیرا جائے، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جس نے ایران پر حملے کی مذمت کی اور آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر بھی کھل کر مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی شروع کی گئی جنگ اب پورے مشرق وسطیٰ میں پھیل چکی ہے، ایران کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی اڈوں اور اسرائیل کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

ایرانی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کو فون؛ کیا بات چیت ہوئی؟

?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ

حماس نے قتل عام کو روکنے کے عنوان سے ریلی نکالنے کا مطالبہ کیا

?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرکے

ایران عرب معاہدہ خطے میں امن و سلامتی کو مضبوط کرے گا: پاکستان

?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے امید ظاہر کی کہ

پاکستان کے خلاف معاشی دہشت گردی؛ عمر ایوب کی زبانی

?️ 30 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب

صیہونی حکومت کو شدید ترین بحران کا سامنا ہے:امریکی اخبار

?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:ایک امریکی اخبار کا کہنا ہے بنجمن نیتن یاہو کو اس

روس اور امارات کے وزرائے خارجہ کی آبنائے ہرمز پر گفتگو

?️ 25 اپریل 2026 سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ نے ایک پریس بیان میں اعلان

یمنی عوام کے غزہ کی حمایت میں اور امریکہ مخالف وسیع مظاہرے

?️ 18 مارچ 2025 سچ خبریں:یمن کے دارالحکومت صنعا اور دیگر شہروں میں امریکہ اور

امریکی حکام کے سیکیورٹی گارڈ سے نئے بے نقاب سیریل اسکینڈل

?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:اگرچہ سلیمانی کے قتل میں کردار ادا کرنے والے برائن ہک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے