?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ایران پر حملے سے پیدا صورتحال پر حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی لیڈروں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔
پارلیمنٹ کو مشرق وسطیٰ اور ایران اسرائیل جنگ پر ان کیمرہ بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے پارلیمانی لیڈران اور اپوزیشن لیڈرز کو مدعو کیا ہے۔ وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پارلیمانی لیڈران کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، ان کیمرہ بریفنگ کل ساڑھے 11 بجے ہوگی، بریفنگ کیلئے کوآرڈینیشن کی ذمہ داری رانا ثناءاللہ کو دی گئی ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی خطے کی صورت حال پر تفصیل سے گفتگو کی ہے اور کہا کہ پاکستان دل و جان سے ایران کے ساتھ کھڑا ہے، ملک میں اس معاملے پر غلط رنگ نہ پھیرا جائے، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جس نے ایران پر حملے کی مذمت کی اور آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر بھی کھل کر مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی شروع کی گئی جنگ اب پورے مشرق وسطیٰ میں پھیل چکی ہے، ایران کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی اڈوں اور اسرائیل کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی وزارت جنگ میں اہم سیکورٹی بگ بے نقاب
?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزارت جنگ کے ڈیٹا بیس میں محفوظ تقریباً تین
دسمبر
امریکہ کے وینزویلا پر حملے پر عالمی ردعمل
?️ 4 جنوری 2026سچ خبریں: امریکہ کے وینزویلا پر فوجی حملے نے دنیا بھر میں
’پاکستان آئیڈل‘ میں فواد خان کی شمولیت پر تنقید، شوبز شخصیات کا ردعمل آگیا
?️ 22 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ حمیرا ارشد نے ’پاکستان آئیڈل‘ میں فواد خان
اکتوبر
اسحق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے رابطہ، غزہ سمیت حالیہ علاقائی پیشرفت کا جائزہ
?️ 22 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ
اکتوبر
سینٹرل کنٹریکٹ لینےسے حفیظ کی پی سی بی سے معذرت
?️ 25 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے
فروری
نیتن یاہو عملی طور پر اسرائیل میں قید
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: جمعرات کو، بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی
نومبر
فیس بک نے صارفین کو آخری وارننگ دے دی
?️ 29 مئی 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس
مئی
امریکا عنقریب شام سے بھی ذلیل ہوکر بھاگے گا: روس
?️ 10 جولائی 2021ماسکو (سچ خبریں) ایک طرف جہاں امریکہ افغانستان سے شدید ذلت و
جولائی