🗓️
راولپنڈی (سچ خبریں)آرمی چیف جنرل قمرجاوید اور ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کے درمیان ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور ایران دو برادرملک ہیں، مشترکہ دشمن دہشتگردی کیخلاف مل کر اقدامات کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی ار کے مطابق ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف محمد باقری کی قیادت میں ایرانی وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کی شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
ملاقات کے دوران پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے کا معاملہ بھی زیر غور آیا، ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے اور علاقائی امن واستحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر افغانستان کی صورتحال سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وفد کو دوست ممالک کیساتھ تعاون اور مشترکہ فوجی مشقوں پر بریفنگ دی گئی، ایرانی میجرجنرل نے انسداد دہشتگردی، تربیتی امور میں تعاون کی خواہش ظاہر کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران 2 برادر ملک ہیں، خطے میں امن واستحکام کیلئے ان کا تعاون ضروری ہے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید اور ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے دہشتگردی کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا کہ دہشتگردی ایک مشترکہ دشمن ہے، اس سے نبرد آزما ہونے کیلئے مل کر اقدامات کریں گے۔
مشہور خبریں۔
حکومت اپوزیش کے بجاے عوامی مشکلات پر توجہ دے: مریم اورنگزیب
🗓️ 17 جنوری 2021حکومت اپوزیش کے بجاے عوامی مشکلات پر توجہ دے: مریم اورنگزیب لاہور
جنوری
امریکیوں کی اکثریت اپنے ملک میں جمہوریت کے خاتمے کی خواہاں
🗓️ 2 ستمبر 2022سچ خبریں: ایک سروے کے مطابق دونوں بڑی امریکی جماعتوں کے
ستمبر
F16 خریدنے کے لیے امریکہ سے مذاکرات مثبت ہیں: آنکارا
🗓️ 26 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کے وزیر دفاع ہلوسی آکار نے آج جمعہ
اگست
پنجاب حکومت کا ذخیرہ اندوزی کے خلاف اہم اقدام
🗓️ 8 فروری 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف اہم اقدام کرتے
فروری
کاسا بلانکا اسٹیڈیم میں فلسطین کے لیے مغربی حمایت
🗓️ 25 اپریل 2022سچ خبریں: مراکش کے الوداد کلب کے شائقین نے کاسا بلانکا میں
اپریل
عراقی تحریک کا شہید سلیمانی اور المہندس کے قتل کے نتائج کے اعلان میں تاخیر پر احتجاج
🗓️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:عراقی عوامی رابطہ تحریک نے شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی
دسمبر
متحدہ عرب امارات میں چین کی خفیہ بندرگاہ کی تعمیر
🗓️ 20 نومبر 2021سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ امریکی انٹیلی جنس
نومبر
کیا امریکہ ایران کے ساتھ اختلافات کو ختم کرے گا ؟
🗓️ 11 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے جمعرات کو
اپریل