🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اطلاعات اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کو مستحکم اور باعزت ملک بنانا ہے تو غیرمنتخب اداروں کو منتخب اداروں کی عزت کرنا ہوگی، یہ نہیں ہوسکتا کہ غیرمنتخب ادارے منتخب اداروں کو جوتے کی نوک پر رکھیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی سیاست کا معیار گزشتہ 6 ماہ کے دوران جس طرح سے نیچے گیا ہے اس کی ایک اور مثال کامراں ٹسوری کو گورنر سندھ بننا ہے، کراچی میں بھتے کا کوئی ایسا کیس نہیں ہے جس میں کامران ٹسوری کا نام نہیں آتا، جو کل دہشتگرد تھے آج انہیں عہدے سونپے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی دہشتگردی کا گڑھ بن چکا تھا جس کو ہماری سیکیورٹی فورسز نے بڑی قربانیاں دے کر اس صورتحال سے نکالا، کراچی کوبھی اتنی آسانی سے امن نہیں ملا اس نے بھی بڑی قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ آپریشن کے بعد بڑی کوششوں سے جو نتائج حاصل کیے جاتے ہیں اس کے بعد پھر آپ کی پالیسی تبدیل ہو جاتی ہے، اوپر کوئی اور صاحب آجاتے ہیں اور وہاں پر پھر بیڑا غرق ہوجاتا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ان آپریشنز میں ہمارے جو بچے شہید ہورہے ہیں ان کا بھی تو کئی والی وارث ہونا چاہیے، ریاست ان کا بھی خیال کرے، یہ بہت تکلیف دہ امر ہے جس پر ہمیں شدید تحفظات ہیں، کراچی کو اگر دوبارہ موالیوں اور دہشتگردوں کے حوالے کیا گیا تو ہم اس کی شدید مزمت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی دو تہائی اکثریت کہہ رہی کہ ملک میں انتخابات ہونے چاہئیں لیکن کسی کے کانوں پر جوں ہی نہیں رینگ رہی، پھر کہتے ہیں سیاسی استحکام ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کل آرمی چیف نے اپنے خطاب میں سیاسی استحکام کے حوالے سے بہت اچھی بات کی، یہ بہت مثبت سوچ ہے، بس ضروری یہ ہے کہ موجودہ عدم استحکام کی تحقیقات بھی ہونی چاہیے کہ یہ کس وجہ سے ہوئی، کون کون سے عناصر اس کی وجہ بنے، کیسے ہم اس مقام پر پہنچے۔
سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم کا دفتر گھنٹی گھر چوک بن چکا ہے، وہاں سے آڈیو لیکس ایسے آرہی ہیں جیسے وزیر اعظم چوک پر بیٹھ کر باتیں کررہا ہے، وزیر اعظم کوئی بھی ہو لیکن اگر اس کی آڈیو اس طرح لیک ہوں گی تو ہم کس منہ سے خود کو ایٹمی طاقت کہیں گے، پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیز کو اس پر شرمندہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع کہہ رہے ہیں کہ ان آڈیوز کا فارنزک کرواؤ، پہلے یہ بتائیں کہ یہ لیک ہوئیں کیسے؟ اس کا جواب کون دے گا، کوئی مہذب ملک ہوتا تو اس بات پر یہاں استفعوں کی لائن لگ جاتی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اگر پاکستان کو مستحکم اور باعزت ملک بنانا ہے تو غیرمنتخب اداروں کو منتخب اداروں کی عزت کرنا ہوگی، یہ نہیں ہوسکتا کہ غیرمنتخب ادارے منتخب اداروں کو جوتے کی نوک پر رکھیں گے، کل آرمی چیف نے اچھی بات کہی کہ جمہوریت کی عزت کرنی چاہیے، اس بات کو عملی جامہ پہنانے کی بھی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اصل وارث عوام ہیں، جمہوری جدوجہد کے ذریعے یہ ملک بنا تھا اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے ہی ہم نے آگے بڑھنا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی گفتگو کل ریکارڈ کی گئی اور آج چلائی جائے گی، نواز شریف نے زندگی بھر براہ راست نہ کوئی بات کی نہ انٹرویو دیا ہے، 1985 سے اب تک نواز شریف کو براہ راست گفتگو کا اعتماد نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف این آر او 2022 کی تفصیلات قوم کے سامنے رکھیں، 1100 ارب روپے کے مقدمے میں ان کو کیسے ریلیف دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں حقیقی آزادی مارچ کی جانب بڑھنے کے علاوہ اور کوئی حل نہیں ہے، اسلام آباد کی جانب آنا مارچ کا محض ایک حصہ ہے، یہ ایک پھیلا ہوا ایونٹ ہوگا جس کی تفصیلات ان شا اللہ اگلے چند روز میں آپ کے سامنے آجائیں گی، اس حوالے سے آج اور کل اجلاس بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ مفرور ہیں انہیں اپنی گرفتاری دے دینی چاہیے، جو حالات جا رہے ہیں مجھے نہیں لگتا کہ وہ آزادی مارچ کو کنٹرول کرنے کے لیے اسلام آباد میں موجود ہوں گے، انہیں اسلام آباد میں اپنا وقت گزرانا پڑے گا۔
مشہور خبریں۔
اسلام آباد میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس
🗓️ 5 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد میں پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا
جولائی
گندم کی عدم فراہمی پر وزیراعلٰی پنجاب کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان
🗓️ 22 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے گندم کی فراہمی
اکتوبر
نیٹو کے کمانڈوز یوکرین میں موجود ہیں: نیویارک ٹائمز
🗓️ 28 جون 2022سچ خبریں:نیٹو کے رکن ممالک کے ماہر فوجی دستے یوکرین کی مدد
جون
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی دہشت گردی جاری، بین الاقوامی میڈیا کی عمارت کو تباہ کردیا گیا
🗓️ 16 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جانب سے مسلسل
مئی
پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی دھوم، صارفین نیکسٹ جنریشن نیٹ ورک کے منتظر
🗓️ 17 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) 2025 میں انٹرنیٹ کے منظر نامے کو
جنوری
پنجاب: گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ سرغنہ سمیت گرفتار
🗓️ 2 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گزشتہ روز
اکتوبر
پنجاب حکومت نے لاہور ایمرجنسی بلاک بنانے کا اعلان
🗓️ 9 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت
ستمبر
امریکہ نے پھر نیتن یاہو کو آنکھ دکھائی
🗓️ 5 اگست 2023سچ خبریں:بینجمن نیتن یاہو کی کابینہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام
اگست