?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت ہمسایہ ہیں جنہیں ساتھ رہنا ہے، لیکن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت سے کوئی بات چیت ممکن نہیں۔
لندن میں اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چار جنگیں ہو چکی ہیں جن پر اربوں ڈالر خرچ ہوئے، یہ رقم عوام کی ترقی اور خوشحالی پر خرچ ہونی چاہیے تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات چیت چاہتا ہے، لیکن مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر دونوں ممالک کے تعلقات استوار نہیں ہو سکتے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ تقریب کے دوران وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کی محنت اور قربانیوں کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے چند اشعار بھی سنائے۔
وزیراعظم برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے لندن میں 4 دن قیام کے دوران پاکستانی کمیونٹی اور تاجر رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کے مطابق وزیراعظم کا لندن میں خطاب آج دوپہر نشر کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
یمن میں متحدہ عرب امارات کے بھیس میں اسرائیل سرگرم
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کی ایک ویب سائٹ نے متحدہ عرب امارات اور صیہونی
جنوری
بائیڈن کے سفر کو نہیں کے نعرے کے ساتھ فلسطینی شہریوں کا مظاہرہ
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں: جمعرات کو درجنوں فلسطینی شہریوں نے امریکی صدر جو بائیڈن
جولائی
ترکی میں معاشی بحران ؛مہنگائی اور غربت میں ریکارڈ اضافہ
?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:ترکی کی معیشت گزشتہ دس سالوں میں زوال کا شکار
مئی
ایئرلائن کے سیکڑوں کارکنوں کی ہڑتال سے روم کی سڑکیں اور ایئرپورٹ بلاک
?️ 25 ستمبر 2021 سچ خبریں: رائٹرز کے مطابق اٹلی ہوا بازی کی صنعت کے
ستمبر
سعودی عرب کا متحدہ عرب امارات اور قطر کے ساتھ مقابلہ
?️ 21 جون 2021سچ خبریں:سعودی عرب نے کھیل اور تجارت کے ساتھ ساتھ جیوسٹریٹی کے
جون
عمران خان کو عدالتوں میں پیش ہونا پڑے گا ورنہ پیش کردیا جائے گا، وزیر داخلہ
?️ 7 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے سابق وزیراعظم
مارچ
چین اور روس کے لیے سعودی عرب نے دیا امریکہ کو منفی جواب
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے دورہ سعودی عرب سے ظاہر
جون
سیاسی تعصب کے بغیر افغانوں کی مدد کریں:طالبان کی عالمی براداری سے اپیل
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:افغانستان کے نائب وزیر اعظم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا
جنوری