🗓️
لاہور(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اوپن بلیٹنگ کی ترمیم سینیٹ کا مسئلہ سپریم کورٹ اس میں پارٹی نہ بنے اور نہ ہی حکومت کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے کی تاکید انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں حکومت نے کھلے عام دھاندلی کی ہے اور سپریم کورٹ نے کوئی ایکشن نہیں لیا جب کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے بھی ری پولنگ کی مانگ کی جس پر کوئی عمل نہیں ہوا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے منظم دھاندلی کی، ہمارے ووٹرز کو ہراساں کیا گیا، پولنگ اسٹیشنز کو بند کرنے کے لیے فائرنگ کرائی گئی، حکومت کی دھاندلی میں چھ چھ گھنٹے پولنگ روکی گئی، پولنگ شام پانچ بجے ختم ہوجاتی ہے ۔ساری رات کیسے ووٹنگ ہوتی رہی؟ ہمیں20 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ الیکشن نہیں چاہیے، ہم نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی پورےحلقےمیں ری پولنگ چاہئے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کو پہلے ہی روز فراڈ شیٹ کہا تھا، عمران خان کے کارندوں نے براڈ شیٹ سے اپنا کمیشن مانگا، براڈشیٹ سے پیسےلینے والے بےنقاب ہوگئے، کمپنی ان کو رسوااور بےنقاب کررہی ہے، نوازشریف سے پیسے نکلوانے کے چکر میں حکومت کو خود رقم دینی پڑگئی۔
لیگی رہنما نے کہا کہ ملک میں انصاف کے دو معیار اعلی عدلیہ پر دھبہ ہیں، اوپن بلیٹنگ کی ترمیم سینیٹ کا مسئلہ سپریم کورٹ اس میں پارٹی نہ بنے اور نہ ہی حکومت کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دے، اگرسپریم کورٹ نےحکومت کو کوئی ریلیف دیا تو فیصلہ یکطرفہ ہوگا، اعلیٰ عدلیہ کو ورٹ کوگندے کھیل میں گھسیٹنے پر حکومت کو بےنقاب کرتے رہیں گے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ پرویزرشید کےکیس میں حکومت بے نقاب ہوگئی، بدنام زمانہ غنڈوں کے کاغذات منظور ہو جاتے ہیں، اور حق سچ بیان کرنے پر پرویزرشید کو سینیٹ الیکشن سےمحروم رکھا جاتا ہے، عمران خان حکومت مستند اغواکار ہیں، دھند میں بندے اغوا کرنا ان کی حکومت کا شیوہ ہے، میرے خلاف نیب کے نوٹس بھی دھند میں گم ہوگئے، ایسے ہتکھنڈے حکومتی تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کےمترادف ہیں۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی تازہ دہشت گردی، 3 کشمیریوں کو شہید کردیا
🗓️ 15 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں تازہ ترین دہشت گردی
جولائی
عدالت نے خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کو حلف اٹھانے سے روک دیا
🗓️ 6 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاورہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر خیبرپختونخوا
مارچ
ایک افغان خاتون پہلی باپردہ خاتون کے طور پر آسٹریلوی پارلیمنٹ میں داخل ہوئیں
🗓️ 21 جون 2022سچ خبریں: آسٹریلوی میڈیا نے پیر کو اطلاع دی کہ افغانستان
جون
انڈونیشیا میں مہنگائی بڑھتی ہوئی
🗓️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: انڈونیشیا میں نئے سال کی تعطیلات کے دوران
جنوری
نیا پاکستان کا احساس کفالت پروگرام 70لاکھ خاندانوں میں رقم کی تقسیم
🗓️ 10 فروری 2021راولپنڈی {سچ خبریں} نیا پاکستان کا خواب دیکھا والے کرکٹر سے سیاست
فروری
عمران خان نے امریکہ کا نام لے لیا
🗓️ 2 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ اس سازش
اپریل
ایران کے صدر کے دورہ عراق کے فواید
🗓️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: عراق کے تین روزہ دورے میں ہمارے ملک کے صدر
ستمبر
مغربی، افغانستان میں اپنے مقاصد میں ناکام
🗓️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: جرمنی کی سابق چانسلر انجیلا مرکل نے اس ملک کی
دسمبر