مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ

?️

لاہور (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھیس بدل کر لاہور کے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے عام شہری کا روپ دھار کر ماسک پہن کر ہسپتال کی ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز، میڈیکل، گائنی اور لیبر رومز کا معائنہ کیا۔ اس دوران مریضوں سے بات چیت کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے طبی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی سے متعلق دریافت کیا۔

ذرائع کے مطابق ہسپتال میں ایمرجنسی کی صورتحال تسلی بخش پائی گئی جبکہ وزیراعلی پنجاب کا آڈیو پیغام بھی سپیکر پر نشر ہو رہا تھا، جس میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان شامل تھا۔

دورے کے دوران مریم اورنگزیب نے صفائی، عملے کی موجودگی اور طبی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا، مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی بھی جاری تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 30 مارچ کو مریم اورنگزیب نے جناح ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال کا اسی طرح بھیس بدل کر دورہ کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

صہیونی فوجی سروس سے فرار

?️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر دفاع

بجلی ایک روپیہ 25 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

?️ 11 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے

لبنان میں جنگ بندی؛ نیتن یاہو کے لیے آگ کا آغاز

?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: 27 نومبر 2024 لبنان کی حزب اللہ اور صیہونی حکومت

صیہونی حکومت کی سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات کے قانون کو منسوخ کیا

?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کی سپریم کورٹ نے ایک بیان میں عدالتی اصلاحات

مقدمات کے فیصلوں اور ٹرائل میں تاخیر کی وجہ سے نیب ترامیم کی گئیں، وزیرقانون

?️ 10 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا

9 مئی کے 20 ملزمان کو عید سے قبل رہا کردیا جائے گا، اٹارنی جنرل

?️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اپنے 13 دسمبر کے حکم

صیہونیوں کی فیلادلفیا اور نتساریم سے پسپائی؛ غزہ میں نیتن یاہو کی بڑی رسوائی

?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ میں فیلادلفیا اور نتساریم کے علاقوں سے صیہونی فوج کی

صیہونی حکومت کی دھمکیاں ناقابل یقین

?️ 2 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کی طرف سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے