?️
مری (سچ خبریں) رپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے بعد مری میں 24 گھنٹے سیاحوں کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے اور شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک مری میں سیاحوں کو داخل ہونے سے روکنے کیلئے لگائے ناکے ختم کر دیئے گئے ہیں ، اس ضمن میں سی ٹی او راولپنڈی نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کی طرف سے لگائی گئی کاونٹنگ ڈیوٹی بدستور موجود ہے ، مری میں سیاحوں کی8ہزارگاڑیوں کے داخلے کی اجازت ہے ، ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار سیاحوں کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
دوسری طرف سینئر صحافی رانا عظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ سانحہ مری کی رپورٹ میں سی ایم ہاؤس کے اندر دو افسران کو بچایا گیا ، سانحہ مری کی رپورٹ پر سب کو تحفظات ہیں، رپورٹ میں محکمہ موسمیات کا کہیں ذکر نہیں ، واقعے سے دو دن پہلے چار گھنٹے جو ٹریفک بلاک رہی وہ اہم شخصیت کی فیملی کی وجہ سے رہی ۔
یہاں واضح رہے کہ سانحہ مری کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ افسران واٹس ایپ پر چلتے رہے اور صورتحال کو سمجھ ہی نہ سکے ، سانحہ مری کی تحقیقاتی ٹیم کی وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق تمام متعلقہ محکمو ں کی غفلت ثابت ہوئی ہے ، افسران نے صورتحال کوسنجیدہ لیا نہ کسی پلان پرعمل کیا جبکہ کئی افسران نے واٹس ایپ میسج بھی تاخیر سے دیکھے ، سی پی او، سی ٹی او بھی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہے جب کہ محکمہ جنگلات اور ریسکیو 1122 کا مقامی آفس بھی ڈلیور نہ کرسکا اور ہائی وے محکمہ بھی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے وزیراعلیٰ آفس میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ انکوائری کمیٹی کی سفارشات میں 15افسروں کو عہدوں سے ہٹا کرکارروائی کی جارہی ہے ، کمشنر راولپنڈی ڈویژن کو عہدے سے ہٹاکر وفاقی حکومت کو بھیج دیاگیا ہے اورانہیں معطل کرنے کی سفارش بھی کی گئی ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو عہدے سے ہٹا کر ان کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں اور انہیں معطل کرنے اورانضباطی کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے ، اے سی مری کو معطل کر کے انضباطی کارروائی کاحکم دیاگیا ہے ، سی پی او راولپنڈی کو عہدے سے ہٹا کر ان کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کرکے معطل کرنے اورانضباطی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے ۔


مشہور خبریں۔
حریت کانفرنس نے فلسطین میں ہونے والی اسرائیلی دہشت گردی کی شدید مذمت کردی
?️ 13 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف ظلم و
مئی
اقوام متحدہ میں افغانستان کی نشست سابق نمائندے کو دیے جانے پر طالبان کا ردعمل
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:طالبان نے اقوام متحدہ میں افغان حکومت کے سابق نمائندے غلام
دسمبر
سعودی حکام نے ایم بی سی کے منیجرز کو کیوں طلب کیا ؟
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: رشیا ٹوڈے نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب
اکتوبر
دوحہ میں مجوزہ پاک افغان مذاکرات نہایت اہم ہیں۔ خواجہ سعد رفیق
?️ 18 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق
اکتوبر
ہم نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت کی ہے:چین
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:چین کا کہنا ہے کہ اس نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے
جون
غزہ میں اسپتال حالات نہایت سنگین ہیں اور عملے کے پاس بنیادی طبی سہولتیں بھی موجود نہیں
?️ 27 اگست 2025غزہ میں اسپتال حالات نہایت سنگین ہیں اور عملے کے پاس بنیادی
اگست
جعلی خبریں پھیلانے پر روس کا امریکہ کو انتباہ
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:روس نے ماسکو میں امریکی سفارت خانے کو ایک انتباہی پیغام
فروری
وزیراعلی مریم نواز کی سی ایم ایچ آمد، زخمی افسروں اور جوانوں سے ملاقات
?️ 12 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف غازیوں کی عیادت کے
مئی