مردم شماری قومی شناختی کارڈ کی بنیادپر نہیں ہوگی: اسد عمر

اسد عمر نے پارٹی میں گروپ بندی کا تاثرمسترد کر دیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا کہنا ہے کہ مردم شماری قومی شناختی کارڈ کی بنیادپر نہیں ہوگی، مردم شماری کا قومی شناختی کارڈ سے تعلق نہیں ہے ۔ یہ بنیادی ستون ہے جس پر مستقبل کا دارومدار ہے ،ملک میں جتنی اعتماد کی فضاء بحال ہو گئی اچھے  سامنے نتائج آئیں گے۔

ایک تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ  مردم شماری کیلئے کرفیو لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ،کرفیو اس صورت میں لگایا جاتا ہے جب مردم شماری ایک ہی دن ہو ۔وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ نیشنل کو آرڈیننس سینٹر صوبوں کے ساتھ منسلک ہوگا ،کوشش کریں ادارہ شماریات تمام معلومات میڈیا سے شیئر کرے۔

اسد عمر نے کہا کہ یہ بنیادی ستون ہے جس پر مستقبل کا دارومدار ہے ،ملک میں جتنی اعتماد کی فضاء بحال ہو گئی اچھے نتائج آئیں گے، شماریات پر ماہرین تمام صوبوں سے مانگے گئے تھے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ اسمبلی اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا ہوگا ،مردم شماری میں فوج کا کام سیکیورٹی کا ہو گا ،دس ارب کا ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر لیا جا رہا ہے ،رواں سال جاری اخراجات کے لیے5 ارب رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مئی جون میں پائلٹ ٹیسٹ ہو گا ،پاکستان میں رہ کر کوئی وسائل استعمال کرے تو اسکا شمار ہو گا ، جو فرد روزگار کے سلسلے میں جا کر رہ رہا ہے وہاں پر اسکا شمار ہو گا ۔اسد عمر نے کہا کہ اچھی فیصلہ سازی کے لئے اچھے ڈیٹا کی دستیابی ضروری ہوتی ہے ،ملک میں آئندہ کی منصوبہ بندی کے لئے مردم شماری ضروری ہوتی ہے،جدید ٹیکنالوجی کے باوجود مردم شماری کبھی 10، کبھی 15 سال بعد ہوتی ہے۔

اس کے بعد الزام لگنا شروع ہوجاتے ہیں ،لہذا اتنے اہم کام کے لئے ضروری ہے کہ جدید ٹیکنالوجی استعمال کریں، این سی او سی میں جدید ٹیکنالوجی کے باعث فوری جلد انفارمیشن مل جاتی تھی۔اسد عمر نے کہا کہ اپوزیشن اتنی تاریخیں دے چکی اتنی تو سول کورٹ نہیں دیتی، بات زرداری اور نواز شریف سے نکلی اور مریم، بلاول تک پہنچ چکی، اب تیسری نسل بھی تیار ہو چکی ہے۔

مشہور خبریں۔

24 گھنٹے میں 150 مرتبہ یمن جنگ بندی کی خلاف ورزی

?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:یمنی خبر رساں ذرائع نے منگل کی صبح اطلاع دی کہ

پاکستان چین حالیہ معاہدوں سے سی پیک میں نئے باب کا اضافہ ہو گا، انوار الحق کاکڑ

?️ 25 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے

حکومت اور پی ٹی آئی کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، اگلے دور میں مطالبات پیش کیے جائیں گے

?️ 23 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان

عمان اور عرب لیگ کی طرف سے منفی ردعمل

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: عرب لیگ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ

شامی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزی کی وجوہات

?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:شام میں متحارب فریقوں کے مصالحتی مرکز کے روسی مرکز نے

ن لیگ کے دور میں ملک نے ہمیشہ ترقی کی۔ احسن اقبال

?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا

کرم میں آپریشن شروع، ایف سی قلعے سے فورسز کی شیلنگ کی اطلاعات

?️ 19 جنوری 2025پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ کرم میں آپریشن شروع ہونے

امریکہ نے پھر نیتن یاہو کو آنکھ دکھائی

?️ 5 اگست 2023سچ خبریں:بینجمن نیتن یاہو کی کابینہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے